ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کورونا کے بڑھتے معاملات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، 99 فیصد مریض دوبارہ صحت یاب ہوسکتے ہیں : ڈاکٹر سُشیل رازدان

Jammu and Kashmir News : ڈاکٹر سُشیل رازدان کے مطابق ہمارے طبی ماہرین کے پاس اچھا خاصا تجربہ ہے اور ان سے رائے لینے کے بعد ہی مریض کو اسپتال میں داخل کیا جاسکتا ہے ۔

  • Share this:
کورونا کے بڑھتے معاملات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، 99 فیصد مریض دوبارہ صحت یاب ہوسکتے ہیں : ڈاکٹر سُشیل رازدان
کورونا کے بڑھتے معاملات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، 99 فیصد مریض دوبارہ صحت یاب ہوسکتے ہیں : ڈاکٹر سُشیل رازدان

جموں و کشمیر : ایک جانب جہاں پورے ملک میں کووڈ کے معاملات تیزی سے بڈھ رہے ہیں ۔ وہیں جموں و کشمیر یوٹی میں بھی کووڈ معاملات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔ ادھرایک جانب جہاں کووڈ کے بڑھتے اعداد و شمار سے لوگوں کی نیند اُڑ گئی ہے وہیں اس درمیان جموں و کشمیر کے نامور معالج ڈاکٹر سُشیل رازدان کا کہنا ہے کہ کووڈ کے بڑھتے معاملات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیونکہ انہیں مکمل یقین ہے کہ کووڈ کے 99 فی صد معاملات بنا کسی خاص علاج کے ٹھیک ہوجائیں گے جب کہ صرف ایک فی صد مریضوں کو ہی اسپتالوں میں بھرتی کرنے کی ضرورت ہے ۔


ڈاکٹر سُشیل رازدان کے مطابق ہمارے طبی ماہرین کے پاس اچھا خاصا تجربہ ہے اور ان سے رائے لینے کے بعد ہی مریض کو اسپتال میں داخل کیا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر سُشیل رازدان کے مطابق پولیو اور دوسرے امراض بھی دنیا میں وبا بن کر پھیلے تھے ۔ تاہم اس وقت پورے عالم میں پولیو ایک فی صد سے کم ہے ۔ آئی اے این ایس نامی ایک خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سُشیل رازدان کا کہنا تھا کہ ایک مریض اپنوں کے بیچ تیزی سے ٹھیک ہوسکتا ہے ، جب کہ اسپتال میں اسے الگ تھلگ رکھا جاسکتا ہے اور بعد میں خصوصی لباس میں ملبوس طبی و نیم طبی عملہ اس مریض کے لئے مزید تکلیف دہ بن جاتا ہے ۔


ڈاکٹر سُشیل رازدان کے مطابق کووڈ کے بڑھتے معاملات کے چلتے لوگوں سے ان کی یہ اپیل رہے گی کہ وہ بالکل نہ گھبرائیں ۔ کیونکہ انہیں مکمل یقین ہے کہ ننانوے فیصد مریض بنا کسی خاص علاج کے ٹھیک ہوجائیں گے اور  پھر وہ اپنی روزمرہ زندگی بنا کسی دشواری کے گزاریں گے ۔


کووڈ ویکسین لگانے پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر سُشیل رازدان کا کہنا تھا کہ کووڈ کا ٹیکہ لگا کر آپ وائرس سے بچ نہیں سکتے مگر ایک بات طے ہے کہ یہ ویکسین آپ کو وائرس سے لڑنے کی قوت عطا کرے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 25, 2021 12:00 AM IST