ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر میں کورونا کا قہر، اسکولوں میں معمول کی سرگرمیاں 30 اپریل تک ملتوی، کوچنگ و ٹیوشن مراکز بھی بند

جموں کشمیر میں کورونا کے معاملات کی تیز رفتاری کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں اب سرکار نے تمام اسکولوں میں درس و تدریس و دیگر سرگرمیوں پر 30 اپریل تک روک لگا دی ہے۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر میں کورونا کا قہر، اسکولوں میں معمول کی سرگرمیاں 30 اپریل تک ملتوی، کوچنگ و ٹیوشن مراکز بھی بند
جموں میں کورونا کیسوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں کشمیر:- پورے ملک میں جہاں کووڈ نے اپنی پکڑ مضبوط کر لی ہے وہیں جموں کشمیر میں بھی کووڈ کے نئےمعاملات کی رفتار نے شدت پکڑ لی ہے۔ ان نئےمعاملات کی تیز رفتاری کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں اب سرکار نے تمام اسکولوں میں درس و تدریس و دیگر سرگرمیوں پر 30 اپریل تک روک لگا دی ہے۔ جبکہ اس دوران تمام ٹویشن و کوچنگ مراکز بھی بند رہینگے۔ اسکولوں میں اسطرح کی سرگرمیوں پر فیصلہ لینے کی سرکار کی جانب سے تشکیل شدہ کمیٹی نے فائنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، اٹل ڈلو سے مشاورت کے بعد اس طرح کا فیصلہ لیا اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ایک حکمنامہ بھی صادر کیا گیا ہے۔


اس حکم نامے کی رو سے جموں کشمیر یونین ٹریٹری میں قائم تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں سرگرمیاں 30 اپریل تک بند رہیگی اور اس دوران درس و تدریس کے عمل پر بھی پوری طرح سے پابندی رہیگی۔ اس حکمنامے کے مطابق جموں کشمیر میں قائم تمام ٹویشن و کوچنگ مراکز بھی بند رہینگے اور کسی بھی مرکز پر طالب علموں کی کسی بھی طرح کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد رہیگی۔


ادھر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے بھی یو ٹی میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو فی الحال التوا میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ایل جی نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دی کہ دسویں جماعت کے جاری امتحانات کو فی الحال موخر کیا گیا اور بقایا پرچوں کا ابھی امتحان نہیں لیا جاۓ گا۔ جبکہ دسویں کے بعد طالب علموں کی 11ویں جماعت میں پروموشن کا فیصلہ امتحان لۓ گئے پرچوں میں کارگردگی کی بنا پر لیا جاۓ گا۔ ایل جی نے مزید جانکاری دی کہ بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا کورونا کی سنگین وبائ صورتحال کی وجہ سے انعقاد نہیں ہوگا۔ ادھر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پہلے ہی کئ امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں طالب علموں کو تمام تر ایس او پیز و قواعد و ضوابط کا سختی سے نفاذ عمل میں لانے کی ہدایت دی گئ ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 15, 2021 09:46 PM IST