ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شمالی کشمیر کے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں اردو صحافت مسائل و امکانات کے موضوع پر سیمینار

سمینار کی صدارت سابق ڈین فیکلٹی آف لینگویجز کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نذیر احمد ملک نے کی ۔ سمینار میں مختلف ماہرین اور ریسرچ اسکالروں نے صحافت مسائل وامکانات پر مقالات پڑھے۔

  • Share this:
شمالی کشمیر کے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں اردو صحافت مسائل و امکانات کے موضوع پر سیمینار
شمالی کشمیر کے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں اردو صحافت مسائل و امکانات کے موضوع پر سیمینار

بارہمولہ : شمالی کشمیر کے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بارہمولہ میں اردو صحافت مسائل وامکانات کے عنوان پریک روزہ قومی سمینار کا انعقاد ہوا ۔ سمینار کی صدارت سابق ڈین فیکلٹی آف لینگویجز کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نذیر احمد ملک نے کی ۔ سمینار میں مختلف ماہرین اور ریسرچ اسکالروں نے صحافت مسائل وامکانات پر مقالات پڑھے۔ سمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ خبر آل انڈیا ریڈیو سرینگر مشتاق احمد مشتاق نے کلیدی خطبہ پیش کیا ، جس میں انہوں نے مختلف مسائل اور امکانات پراپنے خیالات پیش کئے ۔


وومنز ڈگری کالج بارہمولہ کی پرنسپل پروفیسر فہمیدہ بانو نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق حیدرنے خصوصی مقالہ پیش کیا ، جس میں انہوں نے صحافت کے طالب علموں کو اُردو صحافت میں روشن مستقبل پرتبادلہ خیال کیا ۔ اسسٹنٹ پروفیسر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر ڈاکٹر راشد مقبول نے اپنی تقریر میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ سے اُردو صحافت کے روشن مستقبل کی پیشن گوئی کی ۔ جبکہ ڈاکٹر محمد یوسف وانی نےسمینار کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔


اس کے علاوہ دیگر ماہرین نے اردو صحافت کے مسائل وامکانات کےعنوان پر تفصیل سے مقالات پڑھے۔ سمینار میں اُردو صحافت کے مسائل وامکانات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ روشن مستقبل اور روزگار کے وسائل پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ سمینار میں کافی تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی ۔


صحافت کے طالب علموں نے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اس طرح کے سمینار اور ورکشاپ منعقد کرانے پر زور دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 25, 2021 11:24 AM IST