உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : پلوامہ میں NRLM کی جانب سے پہاڑی قبائلی خواتین کو بااختیار بنانے کی بہترین پہل

    J&K News :  پلوامہ میں NRLM کی جانب سے پہاڑی قبائلی خواتین کو بااختیار بنانے کی بہترین پہل

    J&K News : پلوامہ میں NRLM کی جانب سے پہاڑی قبائلی خواتین کو بااختیار بنانے کی بہترین پہل

    جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں این آر ایل ایم (NRLM) کی جانب سے شیڈول ٹرائب خواتین کو با اختیار بنانے کی بہترین پہل کی گئی ہے ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں این آر ایل ایم (NRLM) کی جانب سے شیڈول ٹرائب خواتین کو با اختیار بنانے کی بہترین پہل کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑی شیڈول قبائلی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے مرکزی حکومت کی امید اسکیم کے ذریعہ نیشنل رورل لائیوہڈ مشن (National Rural Livlihood Mission) نے ضلع پلوامہ کے خان بستی کو اپنایا ہے۔ پلوامہ کی خان بستی لاسی پورہ بلاک کے تحت آتی ہے ۔ علاقہ حکومت کی عدم توجہی کا آج تک شکار تھا ، جس کی وجہ سے یہاں کی خواتین گھر کی چار دیواری تک ہی محدود رہی تھیں ۔ لیکن حکومت کی این آر ایل ایم نے خان بستی کو اپنا کر یہاں قبائلی خواتین کیلئے تقریبا پچاس سیلف ہیلپ گروب بنائے اور خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے گھریلو دستکاری کے علاوہ کاروبار کی طرف ان کو راغب کیا گیا ، جس کے باعث قبائلی خواتین نے اپنا بہتر روزگار کمانا شروع کردیا ہے ۔

    این آر ایل ایم کے ذریعہ اپنا کاروبار شروع کرنے والی خاتون حسینہ اختر نے نیوز 18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ قبل اسکیم کے ساتھ جڑنے کے ساتھ اس نے اپنا کاروبار شروع کیا ۔ آج  بہترین کاروباریوں میں شمار ہوتی ہے ۔ گجر بستی کی ایک اور خاتون  پرویزا نے کہا کہ پہلے انہیں بینک کے ساتھ لین دین میں کسی قسم کی واقفیت نہیں تھی ، لیکن گزشتہ چھ ماہ سے وہ بینک کے ساتھ جڑگئی اور کمائی کے ساتھ ساتھ بچت بھی ہورہی ہے ۔

    این آر ایل ایم کے ڈسٹرکٹ منیجر نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاسی پورہ بلاک کے گجر بستی گاوں کو اپنانے کا مقصد قبائلی گاوں کی خواتین کی پسماندگی کو دور کرنا ہے ۔ اسکیم کے ذریعہ جہاں گھریلو دستکاری اور کاروبار کے علاوہ اب ان خواتین کیلئے ایک انڈسٹریل یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ ہے ، جس کے ذریعہ یہ خواتین نہ صرف اپنا روزگار حاصل کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کریں گی ۔

    نیشنل رورل لائیو ہڈ مشن کی اُمید اسکیم کے ساتھ جڑ کر سیلف ہیلپ گروپ کی ماہانہ میٹنگ کرکے گروپ کی خواتین اپنے کام کاج کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ علاقے کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کرتی ہیں۔ ضلع پلوامہ کے سڈکو انڈسٹریل اسٹیٹ کے بیچوں بیچ واقع خان بستی گاؤں واحد پہاڑی شیڈیول ٹرائب گاؤں ہے ۔ یہ پلوامہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا گاؤں ہے ، جسے این آر ایل ایم نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے گود لیا ہے ۔

    ضلع پلوامہ میں اس وقت تقریبا 17 ہزار سے زائد خواتین اُمید اسکیم کے ذریعہ این آر ایل ایم کے ساتھ وابستہ ہو کر سیلف ہیلپ گروپوں سے روزگار حاصل کررہی ہیں ۔ این آر ایل ایم کے منیجر نے کہا ہے کہ اس وقت ان خواتین کے ذریعہ عطیہ کے طور پر جمع کی گئی رقم تین کروڑ روپے ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: