ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نےکہا- بھارت – پاکستان تعلقات میں بہتری خوش آئند

نیشنل کانفرنس کےنائب صدر وسابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تناﺅکی کمی کو خوش آئندقراردیتے ہوئےکہا ہے کہ دونوں ممالک نے جس طرح سے سرحدوں پر تناﺅ ختم کرنے کے لئے فائربندی عمل میں لائی اور جس طرح سے دونوں ممالک کی طرف سے مثبت بیانات سامنے آرہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 23, 2021 12:48 AM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نےکہا- بھارت – پاکستان تعلقات میں بہتری خوش آئند
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نےکہا- بھارت – پاکستان تعلقات میں بہتری خوش آئند

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تناﺅ کی کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جس طرح سے سرحدوں پر تناﺅ ختم کرنے کے لئے فائربندی عمل میں لائی اور جس طرح سے دونوں ممالک کی طرف سے مثبت بیانات سامنے آرہے ہیں، اُمید ہےکہ دونوں ممالک آپنی رنجشوں اور تلخیوں کو ترک کر کے تمام مسائل پر بات چیت کی میز پر آئیں گے۔


انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس بھارت اور پاکستان کے درمیان دوستی کی حامی رہی ہے اور ہمیشہ اچھے رشتوں کی وکالت کرتی آئی ہے۔ ان باتوں کا اظہارعمر عبداللہ نے پیرکے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرز پر صوبہ کشمیرکے صوبائی سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور صوبائی صدرناصراسلم وانی کے علاوہ سینئرپارٹی لیڈران، زون صدور، ضلع صدور، انچارج کانسچونسیز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم جموں وکشمیرکے عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے پُرعزم ہیں اور یہ جماعت یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود، خوشحالی، فارغ البالی اورتعمیر وترقی میں اپنا رول نبھاتی رہے گی۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان کے مطابق طویل اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امورات، لوگوں کے مسائل ومشکلات، یوتھ ونگ کی تنظیم نو اورپارٹی ممبرشپ کے معاملات زیر بحث آئے۔ عمرعبداللہ نے اجلاس کے دوران مزیدکہا ہے کہ ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے اور اس بات سے مطمئن ہیں کہ ہمیں تینوں خطوں کے عوام کا تعاون، اشتراک اور پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا: 'حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں نے جس طرح نیشنل کانفرنس کو اپنا تعاون اور اشتراک دیا وہ حوصلہ افزا ہے اور اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نیشنل کانفرنس یہاں کے عوام کی ہردلعزیز جماعت ہے'۔ عمر عبداللہ نےکہا کہ ہم آج بھی اپنے قول و فعل پرقائم ہیں اور عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے برسرجہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کو دوام بخشنے کے لئے بیش بہا قربانیاں پیش کیں اور گزشتہ 30 سال کے دوران ہم نے بہت کچھ سہا ہے لیکن عوام نے اپنے اشتراک سے اس جماعت کو ہر امتحان میں سرخرو کیا۔


عمر عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ ممبرشپ کو گھرگھر پہنچائے اور عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اورتنظیمی کی تمام اکائیوں کی مضبوطی کے لئےکام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہل والے جھنڈے کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں ہوئیں، اس وقت بھی ہو رہی ہیں اور مستقبل میں بھی ہوتی رہیں گے، لیکن ہمیں ثابت قدم رہ کرآپس میں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرکے سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 23, 2021 12:48 AM IST