ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : بجبہاڑہ میں ملی ٹینٹوں کی اندھادھند فائرنگ میں فوجی جوان شہید، تلاشی مہم شروع

Jammu and Kashmir News : شہید فوجی اہلکار کی شناخت محمد سلیم آخوند ساکنہ گوریوان بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ حملہ کے فوری بعد پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ۔ تاہم حملہ آور ملیٹینٹ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : بجبہاڑہ میں ملی ٹینٹوں کی اندھادھند فائرنگ میں فوجی جوان شہید، تلاشی مہم شروع
جموں و کشمیر : بجبہاڑہ میں ملی ٹینٹوں کی اندھادھند فائرنگ میں فوجی جوان شہید، تلاشی مہم شروع

جموں و کشمیر: جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقہ میں ملیٹینٹوں نے  ٹیریٹوریل آرمی کے ایک جوان پر اندھادھند فائرنگ کردی ، جس میں جوان وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ فوجی جوان کو بجبہاڑہ کے سب ضلع اسپتال میں فوری طور پر داخل کرایا ، لیکن تشویشناک حالت کے مدنظر اسے وہاں سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کردیا گیا ۔ تاہم وہاں پہنچتے ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔


شہید فوجی اہلکار کی شناخت محمد سلیم آخوند ساکنہ گوریوان بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ حملہ کے فوری بعد پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ۔ تاہم حملہ آور ملیٹینٹ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ مفرور ملیٹینٹوں کو پکڑنے اور اس کا سراغ لگانے کیلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے ۔


شہید فوجی جوان اننت ناگ میں ہی ٹیریٹوریل آرمی میں تعینات تھے اور وہ کچھ دن قبل چھٹی لے کر اپنے گھر آئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق اس کی اطلاع ملیٹینٹوں کو لگی تھی کہ وہ گھر میں ہی موجود ہیں اور پہلے سے ہی ملیٹینٹ اس کے گھر کے نزدیک ہی طاق میں بیٹھے تھے ۔ اس دوران جوں ہی سلیم کا گزر وہاں سے ہوا ، تو پہلے سے ہی وہاں پر موجود ملیٹینٹوں نے سلیم پر حملہ کرکے اس پر کافی نزدیک سے اندھادھند گولیاں چلائیں ۔ فائرنگ کی آواز سے پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی اور لوگ دہشت کے ماحول میں اپنی جان بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی جانب دوڑتے نظر آئے ۔


پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق اس طرح کی واردات انجام دینے والوں کو قطعی طور پر بخشا نہیں جائے گا اور جلد سے جلد سراغ لگانے کیلئے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی وضع کی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 09, 2021 09:15 PM IST