ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اننت ناگ میں جعلی کرنسی کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار ، انتظامیہ الرٹ

Jammu and Kashmir News : گرفتار نوجوان کی شناخت بوٹینگو کھنہ بک کے رہائشی آقار احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دفعہ 489 اے / بی / سی آئی پی سی کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 120/2021 درج کیا گیا ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر :  اننت ناگ میں جعلی کرنسی کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار ، انتظامیہ الرٹ
جموں و کشمیر : اننت ناگ میں جعلی کرنسی کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار ، انتظامیہ الرٹ

جموں و کشمیر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اتوار کے روز پولیس نے ایک 22 سالہ نوجوان کو جعلی کرنسی کی وصولی کے سلسلے میں حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے صدر پولیس اسٹیشن سے منسلک پولیس پارٹی نے ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر کھنہ بل میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے متصل ایک ناکہ قائم کیا ، جس کے بعد اے ایس آئی غلام قادر کی سربراہی میں پولیس پارٹی کے ذریعہ ایک نوجوان کی مشکوک حرکت پائی گئی اور اس نوجوان کو گرفتار لیا گیا ۔ اس کے بعد مذکورہ نوجوان کی تلاشی لی گئی اور اس کے قبضے سے  دو سو روپے کے پچپن (55) جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے ۔


گرفتار نوجوان کی شناخت بوٹینگو کھنہ بک کے رہائشی آقار احمد ڈار  کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  دفعہ 489 اے / بی / سی آئی پی سی کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 120/2021 درج کیا گیا ہے۔


اس دوران پولیس نے بتایا کہ ایف آئی سی این - جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں کا ذریعہ وادی میں تلاش کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے ۔


واضح رہے کہ پولیس نے پہلے ہی نارکو ٹیررزم اور فیک کرنسی کے سلسلے میں کئی معاملات درج کئے ہیں اور کھنہ بل میں رونما ہوئے جعلی کرنسی کے نئے معاملے کے بعد پولیس اس کے تار تلاش کرنے کے لئے مصروف عمل ہو گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 25, 2021 11:06 PM IST