جموں کشمیر: بارہمولا انکاونٹر میں ایک دہشت گرد ڈھیر، تلاشی مہم جاری، پولیس جوان بھی مورچے پر تعینات

جموں کشمیر: بارہمولا انکاونٹر میں ایک دہشت گرد ڈھیر، تلاشی مہم جاری، پولیس جوان بھی مورچے پر تعینات

جموں کشمیر: بارہمولا انکاونٹر میں ایک دہشت گرد ڈھیر، تلاشی مہم جاری، پولیس جوان بھی مورچے پر تعینات

پونچھ ضلع میں جب دہشت گردی انتہا پر تھی تو دہشت گرد کیسری ہل اور آس پاس کے گھنے جنگلی علاقوں و قدرتی غاروں میں پناہ لیتے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Baramula, India
  • Share this:
    جموں کشمیر کے بارہمولا میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر جاری ہے۔ انکاونٹر میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ کشمیر زون کی پولیس کی معلومات کے مطابق، کچھ مزید دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہے اس لیے تلاشی مہم جاری ہے۔

    دوسری جانب، راجوری کے کنڈی جنگلوں میں انکاونٹر جاری ہے۔ پی آر او، ڈیفنس، جموں نے بتایا کہ ابھی سیکورٹی فورس کی انکاونٹر مہم جاری ہے۔ اور دہشت گردوں سے رابطہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جنگلی علاقہ اتنا گھنا ہے کہ وہاں پر ڈرون کی مدد سے بھی کچھ دیکھ پانا ممکن نہیں ہے۔ راجوری-پونچھ ضلع میں جب دہشت گردی انتہا پر تھی تو دہشت گرد کیسری ہل اور آس پاس کے گھنے جنگلی علاقوں و قدرتی غاروں میں پناہ لیتے تھے۔ اسی طرز پر پھر سے دہشت گردانہ وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔


    پی ایف ایف نے پھر لی ذمہ د اری

    راجوری میں پانچ فوجیوں کی شہادت کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ نے قبول کی ہے۔ فرنٹ نے ٹیلی گرام میں لکھا کہ یہ بالکل ویسا ہی ہوا جیسا کہ اس کی توقع تھی۔ گھات لگا کر آئی ای ڈی کو دور سے اڑا دیا۔ یہ بھی لکھا ہے کہ گھات لگا کر علاقے میں اشتعال پھیلانا کتنا آسان ہے۔ فوج کی ہر حرکت کو ٹریس کرنا کتنا آسان ہے۔ ہم نے اپنے لیے جنگلات بہت اچھے طریقے سے تیار کیے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    جموں و کشمیر: راجوری میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع

    یہ بھی پڑھیں:

    جموں و کشمیر: دہشت گردوں کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر جموں میں ہائی الرٹ کا اعلان

    فوجی جوانوں کی شہادت پر سیاسی قائدین نے کیا تھا اظہار غم

    راجوری میں پانچ فوجی جوانوں کی شہادت پر سیاسی قائدین نے گہرا غم ظاہر کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے تئیں تعزیت کا بھی اظہار کیا ۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: