اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jammu and Kashmir:بارہمولہ انکاؤنٹر میں لشکر کا دہشت گرد ڈھیر، سیکورٹی فورس کے 2جوان بھی زخمی

    Jammu and Kashmir: انکاؤنٹر کی جگہ کے قریب ایک پرانی مسجد تھی، اس کی حفاظت کے لیے سیکورٹی فورسز نے اسے بلٹ پروف گاڑی لگا کر کوور کیا۔ اس سے پہلے بدھ کو کولگام ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا تھا۔

    • Share this:
      سرینگر: وادی کشمیر میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے فوج کا آپریشن جاری ہے۔ اس کڑی میں سنیچر کو بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ اس مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جب کہ دو فوجی زخمی ہوئے۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت پٹن، بارہمولہ کے ارشاد احمد بٹ کے طور پر کی گئی ہے، جو مئی 2022 سے سرگرم تھا اور کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔ اس کے پاس سے 1 اے کے رائفل، 2 میگزین اور 30 ​​گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

      جموں و کشمیر پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع کے کریری علاقے کے وانیگام بالا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کراس فائرنگ میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں وکشمیر: ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ حادثہ کا شکار، دونوں پائلٹ ہلاک، گھر میں ماتم

      یہ بھی پڑھیں:
      J&K News: جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف جرائم میں ایک سال میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ

      ہندوستانی فوج کی راشٹریہ رائفلز، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر یہ انسداد دہشت گردی آپریشن کیا۔ انکاؤنٹر  کی جگہ کے قریب ایک پرانی مسجد تھی، اس کی حفاظت کے لیے سیکورٹی فورسز نے اسے بلٹ پروف گاڑی لگا کر کوور کیا۔ اس سے پہلے بدھ کو کولگام ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا تھا۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز کا 1 جوان زخمی ہوا، جب کہ دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: