உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : کولگام میں سیکورٹی فورسیز نے ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا، جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید، تین جوان اور دو عام شہری زخمی

    J&K News : کولگام میں سیکورٹی فورسیز نے ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا، جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید، تین جوان اور دو عام شہری زخمی ۔ علامتی تصویر ۔

    J&K News : کولگام میں سیکورٹی فورسیز نے ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا، جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید، تین جوان اور دو عام شہری زخمی ۔ علامتی تصویر ۔

    Jammu and Kashmir News : پاری ون کولگام (Kulgam) میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا گیا ہے ۔ اس جھڑپ کے دوران پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ تین فوجی جوانوں اور دوعام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

    • Share this:
    کولگام:  پاری ون کولگام (Kulgam) میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا گیا ہے ۔ اس جھڑپ کے دوران پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ تین فوجی جوانوں اور دوعام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پاری ون کولگام علاقے میں دیر رات سیکورٹی فورسیز کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ، جس کے بعد یہاں محاصرہ کیا گیا اور اس دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ۔

    اس درمیان جیش محمد ممنوعہ تنظیم سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا گیا ہے ۔ شہید پولیس اہلکار کی شناخت روہت کمار چھب ساکنہ جموں کے طور پر ہوئی ہے جو کہ کولگام پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ میں کانسٹبل کے بطور کام کر رہے تھے ۔


    اس دوران فوج سے وابستہ تین اہلکاروں کو سرینگر کے آرمی اسپتال میں علاج معالجہ کیلئے داخل کیا گیا ہے ۔ زخمی فوجی اہلکاروں کی شناخت سپاہی سنیل ، ارجن اور امن دیپ کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس جھڑپ میں دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

    شہید پولیس اہلکار کی شناخت روہت کمار چھب ساکنہ جموں کے طور پر ہوئی ہے
    شہید پولیس اہلکار کی شناخت روہت کمار چھب ساکنہ جموں کے طور پر ہوئی ہے


    جموں و کشمیر پولیس کے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ جھڑپ جاری ہے اور اس میں ایک پولیس اہلکار شہید ، ایک ملی ٹینٹ ہلاک جبکہ تین فوجی اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

    سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور مزید ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: