ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع

Jammu and Kashmir News : ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر یوٹی میں بھی کووڈ کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ جموں کے ساتھ ساتھ سرینگر میں بھی حالیہ ایام میں کووڈ کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع
جموں و کشمیر : 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع

جموں و کشمیر : ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر یوٹی میں بھی کووڈ کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ جموں کے ساتھ ساتھ سرینگر میں بھی حالیہ ایام میں کووڈ کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔ ادھر اس اضافہ کے بیچ جموں و کشمیر یو ٹی میں انتظامیہ نے اٹھارہ سال سے اوپر عمر والے لوگوں کی ٹیکہ کاری کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے ، جس دوران پایا گیا کہ سینکڑوں لوگ کووڈ سے بچنے کیلئے آن لائن اپنا رجسٹریشن کرا رہے تھے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر یوٹی میں نہ صرف تیزی سے کووڈ کی دوسری لہر پھیل رہی ہے ۔ بلکہ شرح اموات میں بھی ہوش ربا اضافہ ہورہا ہے ۔ پچھلے تین دنوں کے اندر جموں و کشمیر یوٹی میں تقریبا اسی لوگوں کی کووڈ سے موت ہوئی ، جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یوٹی میں بھی کووڈ کی یہ دوسری لہر مہلک ثابت ہورہی ہے ۔


اب جب کہ حکومت نے ایک اور ایج گروپ کی ٹیکہ کاری کرنے کا عمل شروع کیا ہے تو بڑھتے کووڈ معاملات کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں ٹیکہ لگانے کیلئے رجسٹریشن کرا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ پہلے دو مرحلوں کے دوران بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کووڈ ویکسین لگوائی تھی ۔ جب کہ طبی ماہرین یہ بات پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ کووڈ کا ٹیکہ لگانے کے بعد بھی انسان وائرس کا شکار  ہوسکتا ہے ۔ تاہم اس کو یہ وائرس زیادہ متاثر نہیں کر پائے گا اور اسے اسپتال میں بھی بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ اب جب کہ حکومت نے پہلے ہی یہ اعلان کردیا ہے کہ ویکسین بالکل مفت ہوگی تو اس وجہ سے بھی لوگ بڑی تعداد میں ٹیکہ کاری کے لئے رجسٹریشن کرا رہے ہیں ۔


نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے گھمبیر سنگھ نامی ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ بڑی بے صبری سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے کہ کب انھیں بھی کووڈ کا ٹیکہ لگے ۔ اروند کول نامی ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ وہ خود کووڈ کا ٹیکہ لگوا چکے ہیں ۔ تاہم اب وہ اپنے بچوں کو کووڈ ٹیکہ لگوانا چاہتے ہیں ۔


ادھر محکمہ صحت کے فائنانشیل کمشنر اتل ڈلو کا کہنا تھا کہ کووڈ ٹیکہ کاری کی اس تیسری مہم کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور انھیں امید ہے کہ باقی دو مرحلوں کی طرح اس مہم میں بھی لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔

اتل ڈلو کا مزید کہنا تھا کہ پورے جموں و کشمیر یوٹی میں یہ ویکسین مفت لگائی جائے گی اور لوگوں کو بڑھ چڑھ کر ٹیکہ کاری کی اس مہم میں حصہ لیا لینا چاہئے ۔ تاکہ کووڈ کے بڑھتے معاملات پر قابو پایا جاسکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 30, 2021 12:09 AM IST