ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : جولائی میں کورونا سے صرف 54 اموات، 5800 نئے معاملات آئے سامنے

جولائی کے مہینے میں کووڈ وائرس کی وجہ سے کووڈ کیسز اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ کیونکہ جموں و کشمیر میں صرف 54 اموات اور 5800 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : جولائی میں کورونا سے صرف 54 اموات، 5800 نئے معاملات آئے سامنے
جموں و کشمیر : جولائی میں کورونا سے صرف 54 اموات، 5800 نئے معاملات آئے سامنے ۔ علامتی تصویر ۔

جموں : جولائی کے مہینے میں کووڈ وائرس کی وجہ سے کووڈ کیسز اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ کیونکہ جموں و کشمیر میں صرف 54 اموات اور 5800 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں کشمیر سے 3716 اور جموں سے 2084 سمیت 5800 کیس رپورٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ 54 اموات ہوئیں ، جس میں 17 کشمیر میں اور 37 جموں میں ہوئی ہیں ۔ جموں و کشمیر یوٹی میں جون کے مہینے میں 416 اموات اور25197 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔ جموں و کشمیر میں مئی کے مہینے میں 114382 مثبت کیس اور 1624 اموات کی اطلاع ہیں ۔ رواں سال میں جموں و کشمیر میں 45123 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جن میں 28540 کشمیر ڈویژن اور 16583 جموں ڈویژن کے علاوہ 289 اموات ہیں ، جن میں 136 کشمیر ڈویژن اور 153 جموں ڈویژن سے اپریل کے مہینے میں شامل ہیں۔


جموں و کشمیر میں جنوری میں 3579 مثبت کیسز اور 53 اموات ، فروری میں 1998 مثبت کیسز اور 21 اموات اور مارچ میں 4456 مثبت کیسز اور 37 اموات رپورٹ ہوئیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال دسمبر میں جموں و کشمیر میں 10747 مثبت کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں ، نومبر میں جے اینڈ کے میں مجموعی طور پر15439 مثبت کیسز اور 216 اموات کی اطلاع ملی اور گزشتہ سال اکتوبر میں جے اینڈ کے میں  19715 مثبت کیسز اور 297 اموات کی اطلاع ملی تھی۔


واضح رہے کہ ستمبر 2020 کے مہینے میں جموں و کشمیر میں 37373 مثبت کیسز اور 478 اموات کی اطلاع ملی ہے ، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مزید اعداد و شمارکے مطابق اگست 2020 کے مہینے میں جموں و کشمیر میں 17339 مثبت کیس اور 326 اموات کی اطلاع ملی ۔ جبکہ جولائی 2020 کے مہینے میں جموں و کشمیر میں 12862 مثبت کیسز اور 276 اموات کی اطلاع دی گئی۔


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے 115 دنوں میں یعنی 08 مارچ سے 30 جون 2020 تک جموں و کشمیر میں 7497 مثبت کیس اور 101 کووڈ سے اموات دیکھی گئیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں تیس جون دوہزار بیس کو پہلا کووڈ کیس نمودار ہوا تھا ، جس کے بعد آہستہ آہستہ یہ وبا مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل گیا ، جس میں جموں و کشمیر بھی شامل ہے۔

جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 4 مارچ کو وائرس کے دو مشتبہ کیسز کا پتہ چلاتھا۔ ان میں سے ایک 9 مارچ 2020 کو پہلا تصدیق شدہ مثبت کیس آیا تھا۔ دونوں افراد باہر ممالک سے آئے ہوئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 02, 2021 05:20 PM IST