ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غریب مریضوں کیلئے بڑی خبر ، اسپتالوں میں او پی ڈی سروس شروع

Jammu and Kashmir News : جموں کے کئی بڑے اسپتالوں جن میں ایس ایم جی ایس اسپتال، سپر اسپلیسٹی اسپتال میں او پی ڈی سروس ایس او پیز کے تحت شروع کردی گئی ہے ۔ ایس ایم جی ایس اسپتال کے میڈیکل سپر انٹینڈنٹ دھارا سنگھ نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسپتال میں لوگوں کا علاج کیا جائے گا ۔

  • Share this:
جموں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غریب مریضوں کیلئے بڑی خبر ، اسپتالوں میں او پی ڈی سروس شروع
جموں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غریب مریضوں کیلئے بڑی خبر ، اسپتالوں میں او پی ڈی سروس شروع

جموں : جموں میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی درج کی جارہی ہے ، جس کو لے کر اب انتظامیہ نے کئی گورمنٹ اسپتالوں میں او پی ڈی خدمات کو شروع کیا ہے ، جس پر عوامی حلقوں میں کافی خوشی پائی جارہی ہے ۔ اگرچہ اس سال جموں کورونا وائرس سے زیادہ متاثر رہا اور ان اسپتالوں کو کووڈ اسپتال میں تبدیل گیا تھا ، جہاں صرف کورونا مریضوں کا ہی علاج کیا جاتا تھا ۔ تاہم اب آہستہ آہستہ کورونا وائرس میں کمی درج کی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو کافی راحت ہوگی ۔


وبا کے اس دور میں جہاں تمام اسپتالوں میں او پی ڈی سروسز بند تھیں ، جس کی وجہ سے اکثر غریب لوگ علاج کے لئے پریشان ہورہے تھے تو اب کئی بڑے اسپتالوں جن میں ایس ایم جی ایس اسپتال، سپر اسپلیسٹی اسپتال میں او پی ڈی سروسز  ایس او پیز کے تحت شروع کردی گئی ہیں ۔


ایس ایم جی ایس اسپتال کے میڈیکل سپر انٹینڈنٹ دھارا سنگھ نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسپتال میں لوگوں کا علاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں چار او پی ڈی سینٹر قائم کئے گئے ہیں ، جن میں روزانہ ایک سو مریضوں کی طبی جانچ کی جائے گی ۔


نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کچھ تیماداروں ، مریضوں اور ایک طالب علم اشوق منہاس نے کہا کہ انہیں اس وبا کے دوران مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنا علاج نجی اسپتالوں میں نہیں کرسکتے تھے ۔ انہوں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا علاج ان اسپتالوں میں ہوگا ۔ تاہم جموں میں موجود جی ایم سی اسپتال میں ابھی تک او پی ڈی خدمات کو شروع نہیں کیا گیا ہے ۔

اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ بھارت بھوشن نے بتایا کہ ابھی بھی اسپتال میں کووڈ مریض موجود ہیں اور جلد ہی یہاں پر بھی ایس او پیز کے تحت او پی ڈی کھولا جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 15, 2021 11:10 PM IST