உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اپنا رہا ہے یہ نئی حکمت عملی: دلباغ سنگھ کا سنسنی خیز انکشاف

    Jammu and Kashmir: میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اپنا رہا ہے یہ نئی حکمت عملی: دلباغ سنگھ کا سنسنی خیز انکشاف

    Jammu and Kashmir: میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اپنا رہا ہے یہ نئی حکمت عملی: دلباغ سنگھ کا سنسنی خیز انکشاف

    جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعہ بنایی گئی ٹی آر ایف کو اب دہشت گرد تنظیم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کو فروغ دیا جائے۔

    • Share this:
    پلوامہ: جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعہ بنایی گئی ٹی آر ایف کو اب دہشت گرد تنظیم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کو فروغ دیا جائے۔ اس منصوبے پر پاکستانی ایجنسیاں جہاں کام کررہی ہیں۔ وہیں جموں وکشمیر میں پاکستان کے منصوبوں کو ناکام کرنے کے لئے سیکورٹی فورسیز نے ٹی آر ایف کئی کامیابیاں حاصل کی ہے۔

    دلباغ سنگھ نے کیا یہ بڑا دعویٰ

    تفصیلات کے مطابق پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پلوامہ میں جیش محمد کے دو ملیٹنٹوں کے خلاف پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسیز کو مبارکبادی دینے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر میں اب عام لوگ پولیس اور سیکورٹی فورسیز کو اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔ تاہم پاکستان کی ایجنسیاں چھوٹے بچوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم گذشتہ کچھ برسوں کے دوران پولیس نے دہشت گردی میں شامل ہوئے کئی نوجوانوں کی گھر واپسی کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دہشت گردی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

    ڈی جی دلباغ سنگھ نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں مقامی نوجوانوں کا اب دہشت گردانہ صفوں میں شامل ہونے میں کافی کمی بھی آئی ہے۔ برف باری سے قبل ہونے والی درندازی کے ایک سوال کے جواب میں پولیس کے ڈی جی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہرسال برف باری سے قبل دراندازی کرانے کی کوشش رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی کچھ ماہ کے دوران پونچھ اور راجوری کے علاوہ بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے علاوہ کپواڑہ کے سرحدی علاقوں سے درندازی کی کئی کوشیشیں کی گئی ہیں، جہاں سرحد پر تعینات فورسیز اور پولیس نے مل کر کئی درندازی کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ تاہم وہاں کوششوں کے ذریعہ غیر ملکی دہشت گرد اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جوکہ سیکورٹی فورسیز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں مارے جارہے ہیں۔

    قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: