உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں ISI کی سازش، سیاسی قتل کیلئے یوپی۔بہار کے شوٹرس کو سپاری دینے کی تیاری

    جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں پاکستان (Pakistan) ہر روز ایک نئی سازش رچ رہا ہے۔

    جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں پاکستان (Pakistan) ہر روز ایک نئی سازش رچ رہا ہے۔

    Pakistan ISI: پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ISI نے کشمیر میں سیاسی قتل (political killing in Kashmir) کے لیے یوپی اور بہار کے شوٹرز کو سپاری دینے کی تیاریاں کی ہیں۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں پاکستان (Pakistan) ہر روز ایک نئی سازش رچ رہا ہے۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ISI نے کشمیر میں سیاسی قتل (political killing in Kashmir) کے لیے یوپی اور بہار کے شوٹرز کو سپاری دینے کی تیاریاں کی ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق آئی ایس آئی نے اس کے لیے یوپی بہار میں موجود اپنے ایجنٹوں کو ہدایات دی ہیں۔ آئی ایس آئی نے اپنے کارکنوں سے کہا ہے کہ ایسے شوٹروں کی نشاندہی کریں جن کا مجرمانہ ریکارڈ اچھا ہے اور انہیں وادی میں ٹارگیٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ قاتلوں کو سپاری کے طور پر ایک بھاری رقم بھی دی جائے گی۔

      موصولہ معلومات کے مطابق آئی ایس آئی ISI کا مقصد وادی میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ سازش کے مطابق ، اگر واردات کے بعد کا سپاری کلر  (قاتل) اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا جاتا ہے یا پکڑا جاتا ہے  تو آئی ایس آئی اور پاکستان   (Pakistan) آسانی سے اپنا پلہ جھاڑ سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس ان پٹ نے سازش کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں  ( Pakistani Terrorist) کے نشانے پر سیب کا کاروبار کرنے والے تاجر بھی ہیں۔

      ایجنسی نے اپنے ان پٹ میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے نشانے پر ایسے تاجر ہیں ، جو سیب خریدنے شوپیاں آرہے ہیں ، انہیں نشانہ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ خاص طور پر ہندو تاجر۔ اس کے علاوہ ایسے لوگ جو کشمیر میں گلی کوچوں اور سڑکوں پر دکاندار ہیں ان کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں  جو کشمیر کے مقامی نہیں ہیں اور ایک عرصے سے کرائے پر رہ رہے ہیں۔ دہشت گرد  ( Terrorist)  انہیں بھی نشانہ بنانے کی فراق میں  ہیں۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: