ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں پاکستان کی بڑی سازش ناکام ، منشیات اور گولہ باردو کے ساتھ لشکر سے وابستہ دو افراد گرفتار

اپنی نوعیت کی ایک بڑی کارروائی کے تحت کپواڑہ پولیس اور فوج نے سرحد پار سے کشمیر میں منشیات کی منتقلی اور گولہ بارود دہشت گردوں تک پہنچانے کی ایک بڑی سازش کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

  • Share this:
کشمیر میں پاکستان کی بڑی سازش ناکام ، منشیات اور گولہ باردو کے ساتھ لشکر سے وابستہ دو افراد گرفتار
کشمیر میں پاکستان کی بڑی سازش ناکام ، منشیات اور گولہ باردو کے ساتھ لشکر سے وابستہ دو افراد گرفتار

اپنی نوعیت کی ایک بڑی کارروائی کے تحت کپواڑہ  پولیس اور فوج نے  سرحد پار سے کشمیر میں منشیات کی منتقلی اور گولہ بارود دہشت گردوں تک پہنچانے کی ایک بڑی سازش کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے اور اس سلسلہ میں پچاس کروڑ روپے مالیت کی منشیات اور بھاری مقدار میں اسحلہ بارود ضبط کیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی کپواڑہ شری رام امبار کار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع  ملنے پر کرناہ کے سادنا ٹاپ پر لشکر طیبہ سے وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ دونوں افرد سرحد پار سے منشیات اور اسحلہ دہشست گردوں تک پہچانے کی کوشش کررہے تھے ۔ تاہم فوج اور پولیس کی بر وقت کارروائی نے ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا اور اگر یہ اسحلہ بارود دہشت گردوں تک پہچ جاتا تو وہ تخریب کاری کی بڑی کارروائی انجام دے سکتے تھے ۔


پولیس گزشتہ دو ہفتوں سے اس نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے میں لگی تھی اور آج اس وقت پولیس کو کامیابی مل گئی ، جب پولیس نے سرحدی علاقہ کرناہ میں سادنا ٹاف کے مقام پر گاڑیوں کی تلاشی کارروائی کے دوران دو گاڑیوں کو روکا اور تلاشی کے دوران گاڑی میں بھاری مقدار میں اسحلہ بارود دیکھا گیا ، جس کے بعد فوری کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا اور دونوں میں سے ایک سرکاری ٹیچر بھی شامل ہے ۔ جن کی تحویل سے دس کلو گرام منشیات ، جس کی بین القوامی مارکیٹ میں قیمت پچاس کروڑ بتائی جا رہی ہے ۔ علاوہ ازیں دو گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔


ایس ایس پی کپواڑہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں افراد لشکر طیبہ تنظیم کیلئے کام کررہے تھے اور انہیں یہ منشیات اور اسحلہ دہشت گردوں تک پہچانے کا ٹاسک ملا تھا ۔
ایس ایس پی کپواڑہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں افراد لشکر طیبہ تنظیم کیلئے کام کررہے تھے اور انہیں یہ منشیات اور اسحلہ دہشت گردوں تک پہچانے کا ٹاسک ملا تھا ۔


ایس ایس پی کپواڑہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں افراد لشکر طیبہ تنظیم کیلئے کام کررہے تھے اور انہیں یہ منشیات اور اسحلہ دہشت گردوں تک پہچانے کا ٹاسک ملا تھا ، جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا  کہ پاکستان کی طرف سے رچی گئی اس سازش کا مقصد یہاں کے نوجوانوں کو منشیات کی طرف مائل کرنا ہے ۔ ساتھ ہی اس گولہ بارود  سے ملی ٹنسی کو دوبارہ متحرک کرنا تھا ، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات اور اسحلہ بارود ضبط کیا گیا ۔

گرفتار کئے گئے افراد سے بھاری مقداد میں اسحلہ بارود ضبط کیا گیا ، جس میں ایک اے کے 47 رائفل ، دو چائنیز پستول اور بیس گرنیڈ و دیگر اسحلہ بارود شامل ہے ۔ ایس ایس پی کپواڑہ شیر رام امبار نے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اس پار منشیات اور اسحلہ بارود بھیچ کر نوجوانوں کو دہشت گردی کی صفوں میں شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ تاہم انہیں ہر وقت منہ کی کھانی پڑتی ہے اور فوج اور پولیس کی بروقت کارروائی سے پاکستان کے منصوبوں کو ہمیشہ ناکام بنا دیا جاتا ہے ۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور اس پورے نیٹ ک ورک کو بے نقاب کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 26, 2020 11:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading