ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں بڑے حملے کی سازش رچ رہا ہے پاکستان ، 300 سے 350 دہشت گرد لانچنگ پیڈس پر تیار

جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے پہلے پاکستانی دہشت گردوں کی طرف سے ایک بہت بڑا حملہ کئے جانے کی سازش رچی جارہی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں بڑے حملے کی سازش رچ رہا ہے پاکستان ، 300 سے 350 دہشت گرد لانچنگ پیڈس پر تیار
جموں و کشمیر میں بڑے حملے کی کوشش میں پاکستان ، 300 سے 350 دہشت گرد لانچنگ پیڈس پر تیار

جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے پہلے پاکستانی دہشت گردوں کی طرف سے ایک بہت بڑا حملہ کئے جانے کی سازش رچی جارہی ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں کو یہ خبر ملی ہے کہ پاکستان کی آئی ایس آئی کی ایما پر لشکر ، جیش محمد اور حزب المجاہدین  کے دہشت گرد فدائین حملہ کر کے کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور عام لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ پانچ اگست کو دفعہ 370 ہٹائے جانے کے ایک سال پورا ہونے سے پہلے آئی ایس آئی  نے دہشت گردوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ کشمیر میں سیکورٹی فورسزکو نشانہ بنائیں ۔ ایجنسیوں کو ملی خفیہ جانکاری کے بعد پورے جموں و کشمیر کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر میں جگہ جگہ اپنی چوکسی بڑھادی ہے ۔


غور طلب ہے کہ دہشت گردوں نے کچھ روز قبل ہی ہی  بی جے پی کے لیڈر وسیم باری ، ان کے بھائی اور ان کے والد  کا قتل کردیا تھا ۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ ماہ کانگریس سر پنچ اجے بھارتی کو اننت ناگ میں ان کے گھر کے پاس ہی دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا ۔ ظاہری طور پر پاکستان کی بوکھلاہٹ بہت حد تک بڑھ گئی ہے ۔ آپریشن آل آوٹ کے تحت جس طریقہ سے سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے رواں سال اب تک ملی ٹینٹوں کے کئی بڑے سرغناوں اور دیگر ملی ٹینٹوں کو مار گرایا ہے ، اس کے بعد پاکستان مزید ذہنی تناو کا شکار ہوگیا ۔


دوسری طرف پاکستان اب تربیت یافتہ ملی ٹینٹوں کو جلد سے جلد کشمیر میں دراندازی کرانے کی کوشش میں ہے ۔ ہندوستانی آرمی کے بڑے افسران کے مطابق تقریباً 300  سے 350  دہشت گرد ، جن میں جیش ، حزب ، لشکر اور دیگر تنظیموں کے دہشت گرد شامل ہیں ، لانچنگ پیڈس پر تیار بیٹھے ہیں اور موقع پا کر ہندوستان میں گھسنے کی کوشش میں ہیں ۔


دوسری طرف پاکستان سرحد پر فائر بندی معاہدے کی لگاتار خلاف ورزی کررہا ہے ۔ اس سال ابھی تک 1200 مرتبہ فائر بندی کی خلاف ورزی کی گئی ۔ یہ اس  لئے کہ پاکستان سرحد پر فائر بندی  کی خلاف ورزی کر کے ان دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کی کوشش کررہا ہے ۔ رواں سال  کے مئی اور جون میں ہر روز پاکستان کی جانب سے سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی  کی گئی ہے ، جس کا ہندوستانی فوج نے بھی دنداں شکن جواب  دیا ۔

ادھر کشمیر میں ریاض نائیکو کے مارے جانے کے بعد ملی ٹینٹوں کے حوصلے کافی پست ہوگئے ہیں ۔ کچھ جگہوں پر ملی ٹینٹوں کا صفایا بھی ہوگیا ہے ، جس سے پاکستان میں بیٹھے ایجنسیوں اور فوج کے اعلی افسران بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2020 08:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading