உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وادی کشمیر میں دہشت پھیلانے کیلئے پاکستان نے رچی نئی سازش، ٹارگٹ کلنگ کیلئے پاٹ ٹائم ملی ٹینٹنوں کو کررہا استعمال!

    وادی کشمیر میں دہشت پھیلانے کیلئے پاکستان نے رچی نئی سازش، ٹارگٹ کلنگ کیلئے پاٹ ٹائم ملی ٹینٹنوں کو کررہا استعمال! ۔ علامتی تصویر ۔

    وادی کشمیر میں دہشت پھیلانے کیلئے پاکستان نے رچی نئی سازش، ٹارگٹ کلنگ کیلئے پاٹ ٹائم ملی ٹینٹنوں کو کررہا استعمال! ۔ علامتی تصویر ۔

    Jammu and Kashmir News : انسپکٹر جنرل کشمیر پولیس وجے کمار کا کہنا ہے کہ کشمیر میں رفتہ رفتہ حالات میں سدھار آنے اور عوام کی جانب سے امن کی خواہش ظاہر کرنے سے پاکستان اور ملی ٹینٹ تنظیمیں بوکھلاہٹ کی شکار ہوگئے ہیں ۔ لہذا وہ کشمیر میں نہتے پولیس اہلکاروں اور عام لوگوں کو نشانہ بنانے کی کاروائیوں میں جٹ گئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    سری نگر : انسپکٹر جنرل کشمیر پولیس وجے کمار کا کہنا ہے کہ کشمیر میں رفتہ رفتہ حالات میں سدھار آنے اور عوام کی جانب سے امن کی خواہش ظاہر کرنے سے پاکستان اور ملی ٹینٹ تنظیمیں بوکھلاہٹ کی شکار ہوگئے ہیں ۔ لہذا وہ کشمیر میں نہتے پولیس اہلکاروں اور عام لوگوں کو نشانہ بنانے کی کاروائیوں میں جٹ گئے ہیں ۔ سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے وادی میں امن کی فضا قائم ہورہی ہے اور کئی مرکزی وزراء ان دنوں جموں وکشمیر کے دورے پر ہیں ۔ جو کشمیر وادی کے دور دراز علاقوں میں پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور عام لوگوں سے ملاقات کرکے لوگوں کو درپیش مسائل جاننے اور ان کا حل ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے لاکھوں سیاح وادی کا رخ کررہے ہیں ، جس کے باعث پاکستان پریشانی میں مبتلا ہوچکا ہے۔ لہذا وہ نہتے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ انجام دینے کے لیے پارٹ ٹائم ملی ٹینٹنوں کو استعمال کر رہا ہے۔

    وجے کمار نے کہا کہ نہتے پولیس اہلکاروں اور عام لوگوں پر حملہ کرنے کے لئے پستولیں استعمال کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ملی ٹینٹنوں نے نہتے پولیس اہلکاروں پر اس وقت حملے کئے ، جب وہ بغیر ہتھیار کے ڈیوٹی انجام دینے کے بعد گھر کی طرف روانہ ہوتے ہیں یا پھر اپنے آبائی علاقوں میں چھٹی پر گئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے ان حملوں میں پچاسی فیصد حملے پستول کا استعمال کرکے انجام دئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پستول کے ساتھ چلنا اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں کسی بھی شخص پر حملہ کرکے فرار ہونا آسان ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے یہ نئی حکمت عملی اپنا لی ہے کہ ملی ٹینٹ پستول کا استعمال کرکے نہتے شخص پر حملہ کرنے کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کرسکے ۔

    انہوں نے کہا کہ کئی عام لوگوں پر مخبری کے نام پر انہیں جاں بحق کیا جاتا ہے ، جبکہ تحقیقات کرنے کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ مقتول ایک عام شہری تھا ۔ ناکہ مخبرجیسا کہ ملی ٹینٹ دعویٰ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹ تنظیمیں اس انسانیت سوز حرکت کا جواز پیدا کرنے کے لیے مقتول کو مخبر جتاتے ہیں ۔ وجے کمار نے کہا کہ جنوری دوہزار اکیس سے لے کر بائیس ستمبر تک پولیس نے ستانوے پستولیں برآمد کی ہیں ، جسے یہ صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کروانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پستولیں بھجوانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹنوں کے آقاؤں کی کوششیں ہے کہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ گرینڈ حملے کروائے جائیں ۔ تاکہ عام لوگ خوف زدہ ہوں ۔

    وجے کمار نے کہا کہ نہتے پولیس اہلکاروں اور عام لوگوں پر حملہ کرنے کے لئے پستولیں استعمال کی جارہی ہیں ۔
    وجے کمار نے کہا کہ نہتے پولیس اہلکاروں اور عام لوگوں پر حملہ کرنے کے لئے پستولیں استعمال کی جارہی ہیں ۔


    آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ یہ حملے ہائی برڈ یعنی پارٹ ٹائم ملی ٹینٹوں سے انجام دلوائے جاتے ہیں ۔ کیونکہ ان ملی ٹینٹوں کا پولیس کے پاس کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹ ٹائم ملی ٹینٹ انٹرنیٹ کے ذریعہ پاکستانی ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں آجاتے ہیں ، جو انہیں بہلا پھسلا کر ملک دشمن کاروائیوں کے لیے آمادہ کرتے ہیں ، جس کے بعد انہیں مقامی طور پر ہتھیار چلانے کی تربیت دی جاتی ہے ۔ ایک یا دو حملے انجام دینے کے بعد یہ ہائی برڈ ملی ٹینٹ معمول کی زندگی گزارنے لگتے ہیں ۔ لہذا پولیس کے پاس ان کے خلاف کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہوتا ۔

    آئی جی پی نے کہا کہ حال ہی میں سرینگر کے خانیار علاقے میں ایک پروبشنیری سب انسپکٹر پر جان لیوا حملہ کرنے میں شہر کے دو اور ریڈونی کولگام کا ایک ملی ٹینٹ شامل تھا ، جن میں سے ایک کو گرفتار کیا گیا اور پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے آٹھ بالائی ورکروں کو گرفتار کیا ، جو اس سازش میں ملوث تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ میں سے چھ کے بارے میں پولیس کے پاس کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا ۔ تاہم ان افراد کی طرف سے جرم قبول کرنے اور تکنیکی شواہد کی بنا پر یہ ثابت ہوگیا کہ وہ اس پولیس افسر کی ہلاکت میں ملوث ہیں ۔

    اس طرح کے حملے روکنے سے متعلق کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وجے کمار نے کہا کہ محکمہ، پولیس اہلکاروں کو ایس او پیز کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پولیسں اہلکاروں کو یہ جانکاری فراہم کی جاتی رہی ہے کہ وہ احتیاط برتیں ۔ تاہم حالیہ حملوں کے بعد انہیں ایک بار پھر چوکس رہنے کی تلقین کی جارہی ہے ۔ وجے کمار نے کہا کہ رواں برس کے دوران ملی ٹینٹوں کے حملوں میں تیرہ پولیس اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے ۔

    اس موقع پر پندرہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ فوج نے آج صبح اوڑی سیکٹر میں کچھ مشتبہ افراد کی حرکت دیکھی ، جس کے بعد کارروائی کرکے تین دراندازوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ تاہم دو دیگر درانداز پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی طرف واپس بھاگ جانے پر مجبور ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے دراندازوں میں سے ایک کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر کے مقام سے ہتھیار اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ بر آمد کی گئی ۔ ڈی پی پانڈے نے کہا کہ اٹھارہ ستمبر کو اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کے بعد وہاں آپریشن شروع کیا گیا تھا ۔ تاہم اطلاعات کے مطابق تمام چھ درانداز کنٹرول لائن کے اس پار بھاگ نکلنے پر مجبور ہوگئے ، جس کے بعد یہ آپریشن ختم کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان موسم سرما سے پہلے زیادہ سے زیادہ ملی ٹینٹوں کو کنٹرول لائن کے اس پار دھکیلنا چاہتا ہے ۔ تاہم فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز پاکستان کے ان عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح چوکس ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: