உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu And Kashmir:رامبن قومی شاہراہ پر زیرتعمیر ٹنل کا حصہ منہدم، کئی لوگ پھنسے

    بانیہال سرنگ منہدم معاملے میں ریسکیو آپریشن جاری۔

    بانیہال سرنگ منہدم معاملے میں ریسکیو آپریشن جاری۔

    حکام نے بتایا کہ سرنگ کے سامنے کھڑے بلڈوزر اور ٹرکوں سمیت کئی مشینوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق رامبن کے ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہیتا شرما موقع پر موجود ہیں اور بچاؤ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      بانیہال: جموں و کشمیر (Jammu And Kashmir) میں رامبن کے میر کوٹ علاقے میں جموں سری نگر قومی شاہراہ کے خونی نالہ پر زیر تعمیر چاک لین سرنگ کا ایک حصہ گر گیا۔ رامبن کے ڈپٹی کمشنر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں 6 سے 7 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

      معلومات دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے فوری طور پر مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرنگ کا یہ حصہ آڈٹ کے دوران منہدم ہوگیا۔ مزید معلومات دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ٹنل کے آڈٹ کا کام کرنے والی کمپنی کے لوگ ہیں۔


      یہ بھی پڑھیں:
      J&K News: منشیات کے کاروبار میں ملوث کسی بھی افردا کو بخشا نہیں جائے گا: ایس ایس پی کپوارہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Terrorist Attack: لشکرطیبہ کے 4دہشت گرد گرفتار، ایک گراؤنڈ ورکر بھی پولیس کی گرفت میں آیا

      حکام نے بتایا کہ سرنگ کے سامنے کھڑے بلڈوزر اور ٹرکوں سمیت کئی مشینوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق رامبن کے ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہیتا شرما موقع پر موجود ہیں اور بچاؤ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: