ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر: پٹن بینک ڈکیتی معاملہ کو پولیس نے 48 گھنٹوں میں کیا حل ، تین گرفتار

Jammu and Kashmir News : ایس ایس پی نے کہا کہ ان کے لنک دوسرے اضلاع میں بھی ہیں اور اس سلسلے میں بھی جانچ شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر پٹن پولیس کی اس کارروائی کی مقامی لوگ جم کر تعریف کررہے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر: پٹن بینک ڈکیتی معاملہ کو پولیس نے 48 گھنٹوں میں کیا حل ، تین گرفتار
جموں و کشمیر: پٹن بینک ڈکیتی معاملہ کو پولیس نے 48 گھنٹوں میں کیا حل ، تین گرفتار

جموں وکشمیر : پٹن پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں دو روز قبل جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ کو لوٹنے والے لشکر طیبہ سے وابستہ تین اعانت کاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاہے ۔ پٹن کے شیر آباد کھور علاقہ میں 22 اپریل کو پی پی ای کٹ پہنے تین اسلحہ براداروں نے جموں و کشمیر بینک کی ایک شاخ سے بندوق کی نوک پر دو لاکھ چھیاسی ہزار روپے لوٹ لئے تھے اور بینک کے ایک محافظ کی رائفل اور ایک راہگیر کی گاڑی بھی چھین لی تھی۔


پولیس نے گزشتہ روز بینک محافظ سے چھینی گئی رائفل اور موقع سے فرار ہونے کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑی کو شمالی کشمیر کے وسن کنزر علاقے سے برآمد کیا ۔ ایس ایس پی بارہمولہ محمد رئیس بٹ نے پولیس اسٹیشن پٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ لگ رہا تھا کہ یہ چور ہیں لیکن جب ان سے تفتیش ہوئی تووہاں ان کی وابستگی لشکر طیبہ کے ساتھ سامنے آئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نئی ملی ٹینٹ ریکروٹنگ کے لیے فنڈس واگزار کررہے تھے۔


ایسں ایس پی نے کہا کہ اب تک چار بنکوں ، ایک پٹرول پمپ اور دیگر جگہوں پر ڈکیتی کے واردات انجام دئے ۔ ان تینوں کا تعلق سنگھ پورہ، کانہامہ ماگام اور مازہامہ ماگام سے ہے ۔ ان کے قبضہ سے ایک چینی پستول، دو بارہ بور رائفلیں، دو میگزین، گولیوں کے پچیس راونڈ، ایک چاکو، تین پی پی ای کٹس ، تین گاڑیاں، دو پوچز، نقدی رقم  اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔


ایس ایس پی نے کہا کہ ان کے لنک دوسرے اضلاع میں بھی ہیں اور اس سلسلے میں بھی جانچ شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر پٹن پولیس کی اس کارروائی کی مقامی لوگ جم کر تعریف کررہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 25, 2021 12:08 AM IST