உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد نے بی جے پی پر سادھا نشانہ ، لگایا یہ بڑا الزام

    J&K News: محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد نے بی جے پی پر سادھا نشانہ ، لگایا یہ بڑا الزام

    J&K News: محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد نے بی جے پی پر سادھا نشانہ ، لگایا یہ بڑا الزام

    Jammu and Kashmir News: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے آج بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ۔ محبوبہ مفتی نے جموں کے آر ایس پورہ میں پارٹی ورکروں کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ جناح نے ایک مرتبہ اس ملک کو تقسیم کیا تھا ۔ تاہم اب بی جے پی گاندھی کے ہندوستان کو نشانہ بنا کر اس ملک کو پھر ایک مرتبہ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

    • Share this:
    Jammu and Kashmir News:  پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے آج بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ۔ محبوبہ مفتی نے جموں کے آر ایس پورہ میں پارٹی ورکروں کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ جناح نے ایک مرتبہ اس ملک کو تقسیم کیا تھا ۔ تاہم اب بی جے پی گاندھی کے ہندوستان کو نشانہ بنا کر اس ملک کو پھر ایک مرتبہ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا لوگوں کو بی جے پی کے ناپاک عزائم  اور فرقہ وارانہ سیاست کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔ بی جے پی کو ہر محاذ پر ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام ہوئی ہے اور اب وہ اس اہم مسلئے سے توجہ ہٹانے کے لئے لوگ کو بانٹ رہی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے:  جموں وکشمیر کے عوام کو مذہب ،زبان اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ہورہی سازش: فاروق عبد اللہ


    ملک کے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی ستائش کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، لیکن موجودہ حکومت صرف لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کررہی ہے ۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ تین سو ستر کے خاتمہ سے جموں کے لوگوں کی حالت خراب ہے اور اس خطے پر تعمیر و ترقی کا کوئی نام و نشان نہیں ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : امت شاہ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ، سیکورٹی اہلکاروں کو دی یہ بڑی ہدایت


    ادھر کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بھی جموں میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ مذہب ، ذات پات اور علاقائی بنیادوں پر سیاسی جماعتیں لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کرسکتی ہیں ۔ تاہم سول سوسائٹی کو متحد رہنا چاہئے کہ وہ متحد رہ کر تمام لوگوں کے لئے انصاف کا حصول یقینی بنائے ۔

    فلم دی کشمیر فائلس پر جاری بیان بازی کے چلتے غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تباہی کے لئے پاکستان اور پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ملیٹینسی ذمہ دار ہے ۔ آزاد کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں ملیٹینسی کی وجہ سے تمام ہندو ، کشمیری پنڈت ، مسلمان اور ڈوگرا طبقہ سے وابستہ لوگ متاثر ہوئے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: