உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے طلبہ کی مدد کرے گی پی ڈی پی، کیا یہ بڑا اعلان

    جموں و کشمیر : ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے طلبہ کی مدد کرے گی پی ڈی پی، کیا یہ بڑا اعلان

    جموں و کشمیر : ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے طلبہ کی مدد کرے گی پی ڈی پی، کیا یہ بڑا اعلان

    India Pakistan T20 world Cup Match: محبوبہ مفتی کی قیادت والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بدھ کو کہا کہ موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کرکٹ میچ کے سلسلے میں یو اے پی اے کے تحت جن لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ، ان سبھی کو وہ قانونی مدد فراہم کرائے گی ۔

    • Share this:
      سری نگر : محبوبہ مفتی کی قیادت والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بدھ کو کہا کہ موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کرکٹ میچ کے سلسلے میں یو اے پی اے کے تحت جن لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ، ان سبھی کو وہ قانونی مدد فراہم کرائے گی ۔ آگرہ میں تین کشمیری طلبہ کو ہندوستان کی شکست کے بعد پاکستان کی حمایت میں مبینہ طور پر نعرے لگانے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ آگرہ کی کی کئی وکیل ایسوسی ایشنوں نے یہ کہتے ہوئے ان طلبہ کی کوئی قانون مدد کرنے سے انکار کردیا کہ ان کی حرکت ملک مخالف ہے ۔

      سری نگر میں بھی پاکستان کی جیت پر جشن منانے کو لے کر دو میڈیکل کالجوں کے کئی طلبہ کے خلاف دو معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ پی ڈی پی ترجمان انل سیٹھی نے ٹویٹ کیا کہ پی ڈی پی نے ان سبھی کو قانون مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے جن پر موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کرکٹ میچ کے سلسلے میں یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور جو انصاف پانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا : جن لوگوں کو قانونی مدد کی ضرورت ہے ، وہ رابطہ کرسکتے ہیں ۔

      گزشتہ 24 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ایک میچ کھیلا گیا تھا ، جس میں پاکستان کی جیت اور ہندوستان کی دس وکٹوں سے کراری شکست ہوئی تھی ۔ پاکستان کی جیت کو لے کر آگرہ کے آر بی ایس کالج میں تین کشمیری طلبہ نے جشن منایا اور اس جشن کا ویڈیو انہوں نے اپنے وہاٹس ایپ اسٹیٹس پر بھی شیئر کردیا تھا ۔ جب دیگر طلبہ نے ان کے اسٹیٹس پر ویڈیو دیکھا تو ان سے ویڈیو ہٹانے کیلئے کہا، لیکن ان طلبہ نے منع کردیا ۔

      پھر کیا تھا معاملہ طول پکڑنے لگا اور ویڈیو وائرل ہوگیا ۔ بی جے پی کے یووا مورچہ کے کارکنان نے وائرل ویڈیو کی بنیاد پر آر بی ایس پہنچ کر ہنگامہ کیا ۔ جب کالج انتظامیہ کو اس کی جانکاری ہوئی تو تین طلبہ کو معطل کردیا ۔ وہ کالج سے الگ جگہ پر رہ رہے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: