ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ بند رہنے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا

Jammu and Kashmir News : گرمیوں کے موسم میں ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح کشمیر کا رخ کرتے ہیں لیکن شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے انہیں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسا رہنا پڑ رہا ہے اور سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑ رہا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ بند رہنے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا
جموں و کشمیر : سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ بند رہنے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا

جموں : جموں ۔ سرینگر قومی شہراہ اکثر و بیشتر سردیوں کے موسم میں بند رہتی تھی اور اب یہ شاہراہ گرمیوں کے اس موسم بھی میں بھی اکثر بند رہتی ہے ، جو انسانی زندگیوں کے لئے درد سربنی ہوئی ہے اور سڑک کی بار بار خرابی کی وجہ سے یوٹی کی اقتصادیات پر بھی اثر پڑرہا ہے ۔ آج بھی شاہراہ کئی گھنٹوں تک بند رہی ، جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اگرچہ ان گرمیوں کے موسم میں ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح  کشمیر کا رخ کرتے ہیں لیکن شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے انہیں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسا رہنا پڑ رہا ہے اور سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑ رہا ہے ۔


ایک ٹیکسی آپریٹر نظیر احمد نے نیوز 18 کو بتایا کہ وہ جموں سے کشمیر سیاحوں کو لاتا ہے ، لیکن سڑک اب بد تر حالات اور پسیاں گرجانے کی وجہ سے ایک تو ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور کشمیر تک پہنچنے کے لئے اسے قریباً بیس گھنٹوں کا سفر طے کرنا پڑتا ۔ انہوں نے کہا بانہال ، رام بند ، رامسو، پرسڑک پر سفر کے دوران حادثات کا زیادہ خطرہ رہتا ہے اور ان مقامات پر ابھی تک سینکڑوں مسافروں کو اپنی جانیں گوانی پڑتی ہے۔


اگرچہ مرکزی سرکار نے قاضی گنڈ سے بانہال تک ایک ٹنل تعمیر کی ہے جو کہ اب مکمل بھی ہوچکی ہے ، لیکن ابھی اس ٹنل کا افتتاح نہیں کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے بھی لوگوں کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں اور اس کے افتتاح کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2021 10:38 PM IST