உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر بنے ہندوستان کا گالفنگ مرکز ، سرینگر میں پی جی ٹی آئی گالف چمپین شپ کا آغاز

    کشمیر بنے ہندوستان کا گالفنگ مرکز ، سرینگر میں پی جی ٹی آئی گالف چمپین شپ کا آغاز

    کشمیر بنے ہندوستان کا گالفنگ مرکز ، سرینگر میں پی جی ٹی آئی گالف چمپین شپ کا آغاز

    Jammu and Kashmir News : سکریٹری ٹورزم جے اینڈ کے سرمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کشمیر اپنے بہترین گالف کورس اور موسم کی وجہ سے ہندوستان کا گالفنگ مرکز بن سکتا ہے۔ سرمد حفیظ کے اس دعوی کی کئی عالمی کھلاڑیوں نے بھی تصدیق کی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    سری نگر : ایشیا کے خوب صورت ترین گالف کورسز میں شمار رائل اسپرنگس گالف کورس سرینگر میں آج ملک کے 126 ٹاپ کھلاڑی اپنا ہنر آزما رہے ہیں۔ سات سال کے لمبے عرصہ کے بعد ملک میں گالفنگ کی اہم تنظیم پروفیشنل گالف ٹورز آف انڈیا نے محکمہ سیاحت جموں و کشمیر کے ساتھ مل کر جے اینڈ اوپن 2021 کا انعقاد کیا ہے۔ اس بار ایک خاص بات یہ ہے کہ اس چمپین شپ میں کھلاڑی جو کارکردگی دکھائیں گے وہ اُن کی عالمی رینکنگ میں شمار کی جائے گی ۔

    ملک کے ان ٹاپ گالفرس میں حال ہی میں ٹوکیو  اولمپکس ملک کی نمائندگی کرچکے اُدین مانے کے علاوہ جیوتی رندھاوا، راشد خان سمیت تقریبن تمام بہترین گالفر شرکت کررہے ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے ٹی آف کے بعد نیوز 18 اردو سے بات چیت کے دوران گالفر راشد خان نے بتایا کہ رائل اسپرنگس دُنیا کے بہترین گالف کورسز میں شامل ہے اور اس کی خوبصورتی صرف گالفرس کو ہی نہیں بلکہ کسی بھی سیاح کو مسحور کرسکتی ہے۔

    سکریٹری ٹورزم جے اینڈ کے سرمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کشمیر اپنے بہترین گالف کورس اور موسم کی وجہ سے ہندوستان کا گالفنگ مرکز بن سکتا ہے۔ سرمد حفیظ کے اس دعوی کی کئی عالمی کھلاڑیوں نے بھی تصدیق کی ۔ انھوں نے کہا کہ خوشگوار موسم اور اچھے گالف کورس کی وجہ سے ملک کے گالف کھلاڑیوں کو یہاں کافی مدد ملے گی۔ عالمی سطح کے کھلاڑیوں کے ساتھ یہاں کچھ نوجوان گالفر بھی پہنچیں ہیں ، جو اس مقابلہ سے مستفید ہوکر اپنے کھیل کو بہتر کرسکتے ہیں ۔

    بتا دیں کہ 375 ایکڑ سرسبز و شاداب زمین پر پھیلا رائل اسپرنگس گالف کورس زبرون پہاڑیوں کے دامن اور ڈل جھیل سے چند گز کی ہی دوری پرواقع ہے اور اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: