ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وزیر اعظم مودی نے کشمیریوں کو زنجیروں سے آزاد کرایا : بی جے پی لیڈر جاوید قریشی

سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ میں آج بی جی لیڈر جاوید قریشی نے ایک انوکھے انداز میں جشن منایا اور اپنے آپ کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا تھا اور ہندوارہ میں کارکنوں کے ہمراہ ایک ریلی نکالی ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کشمیریوں کو زنجیروں سے آزاد کرایا : بی جے پی لیڈر جاوید قریشی
وزیر اعظم مودی نے کشمیریوں کو زنجیروں سے آزاد کرایا : بی جے پی لیڈر جاوید قریشی

وزیراعظم نریندر مودی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پورے ملک میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ مختلف علاقوں میں بی جی پی لیڈران اور کارکنوں نے جشن منایا ۔ وہیں جموں و کشمیر یو ٹی میں بھی اس طرح کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس دوران سرحدی ضلع کپواڑہ کے  ہندوارہ میں آج بی جی لیڈر جاوید قریشی نے ایک انوکھے انداز میں جشن منایا اور اپنے آپ کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا تھا اور ہندوارہ میں کارکنوں کے ہمراہ ایک ریلی نکالی  ۔ پورے علاقے میں بی جی پی ورکروں نے مودی کی سالگرہ پر جشن منایا ۔


اس موقع ایک تقریب کے دوران بی جی پی لیڈر جاوید قریشی  نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں سے سیاسی جماعتوں نے کشمیریوں کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا تھا اور وزیراعظم مودی نے کشمیریوں کو ان  زنجیروں سے آزاد کرایا ۔ اسلئے انہوں اپنے آپ کو زنجیروں میں جکڑ کر کشمیری عوام کو پیغام دیا کہ اس طرح کشمیر میں سیاسی لیڈروں نے اپنے ذاتی مفادات کیلے عام کشمیریوں کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا تھا اور خود اپنے لیے دلی سے لیکر کشمیر تک محل تعمیر کئے ۔  دفعہ 370 اور دیگر چیزوں کیلئے عام کشمیریوں کو سبز باغ دکھاتے رہے ، جس کی وجہ سے عام غریب کشمیریوں کا مستقبل تباہ کر دیا ۔ جبکہ سیاسی لیڈران نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے کشمیر میں عام لوگوں کا سیاسی استحصال کیا ۔ اپنے دور حکومت میں سیاسی لیڈران نے اپنے لیے بڑے بڑے محل تیار کئے ۔ لکین عام کشمیری کو کچھ حاصل نہیں ہوا ۔ انہوں نے وزیراعظم کی تندرستی کیلئے خصوصی دعا کی ۔


انہوں کہا کہ دفعہ 370 ہٹنے کے ساتھ ہی کشمیری لوگ سیاسی لیڈران کی استحصالی سیاست سے آزاد ہوگئے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ انویرانمنٹ ہال ہندوارہ میں ایک پروقار تقریب کے دوران مودی کی سالگرہ پر ایک بڑا جشن منایا ۔ وہیں کپواڑہ ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی مودی کی سالگرہ منائی گئی ۔


جاوید قریشی نے وزیر اعظم مودی کو سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ایک ایسے وزیر اعظم ہے ، جس کی مثال قائم ہے جو 70سال میں نہ ہوا انہوں نے وہ کرکے دیکھایا ۔ قریشی نے ان کی سالگرہ پر آج غریبوں میں کمبل تقسیم کئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 17, 2020 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading