وادی کشمیر میں تعینات پی ایم پیکیج ملازمین کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ جاری

 ان ملازمین نے یہ بات دُہرائی کہ ایل جی ان سے ملاقات کا وقت دیں تاکہ وہ اپنے خدشات براہ راست ان کے سامنے پیش کرتے اور ان کی مانگ پر کوئی نہ کوئی فیصلہ ہوسکے۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف سرکار نے ان کی تنخواہیں بند کر رکھی ہیں اور انہیں واپس وادی میں ڈیوٹی جوائن کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    وادی کشمیر میں تعینات پی ایم پیکیج ملازمین نے آج بھی جموں میں اپنا احتجاجی مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے ہاتھوں کل وادی کشمیر میں ایک کشمیری پنڈت کوقتل کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ ملازمین گزشتہ نومہینے سے جموں میں احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ ملازمین وادی میں حالات بہتر ہونے تک انہیں جموں میں تعینات کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی کی وجہ سے سرکار ان کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کرنے کے بجائے انہیں زبردستی وادی میں اپنی ڈیوٹی جوائین کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

    احتجاجی ملازمین نے آج حلکومت سے سوال کیا کہ کیا وہ گزشتہ نو مہینے کے دوران بھی سکیورٹی گارڈ کو اتنا مظبوط نہیں کرسکے جس کی بدولت کشمیری پنڈتوں کا تحفظ ممکن بن پاتا۔ ان ملازمین نے یہ بات دُہرائی کہ ایل جی ان سے ملاقات کا وقت دیں تاکہ وہ اپنے خدشات براہ راست ان کے سامنے پیش کرتے اور ان کی مانگ پر کوئی نہ کوئی فیصلہ ہوسکے۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف سرکار نے انکی تنخواہیں بند کر رکھی ہیں اور انہیں واپس وادی میں ڈیوٹی جوائین کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

    پلوامہ حملے کے 10 دنوں کے اندر دوسرا دہشت گردانہ حملہ کرنے والے تھے پاکستانی دہشت گرد

    یو ٹی میں یکم اپریل سے پراپرٹی ٹیکس لگائےجانےکےحکم نامے کے بعد جموں و کشمیر میں سیاست گرم

    وہیں وادی میں بے گناہ کشمیری پنڈتوں کاقتل عام روکنے میں یہی سرکار ناکام رہی ہے۔ اژھن پلوامہ میں کل شہید ہوئے کشمیری پنڈت کو خراج و عقیدت پیش کرتے ہوئے ان ملازمین نے اس قتل میں ملوث دہشت گردوں اور انکے معاون کاروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی کے موجودہ حالات اقلیتوں کے لئے سازگار نہیں ہیں لہذا سرکار کو اس ضمن میں ان کے جائز مطالبات پر غور کرکے ان کی تشویش کو دور کرنا چاہئے۔

    واضح رہے ایسے ملازمین کی تنخواہی بند کئے جانے سے مجبور ہوکر کچھ ملازمین واپس وادی لوٹ گئے ہیں تاہم کل کی تازہ ہلاکت کے بعد وہ ملازمین وادی میں کافی خوف محسوس کر رہے ہیں۔

    (رمیش امباردار: رپورٹ)
    Published by:Sana Naeem
    First published: