உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : پولیس اور ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ کے طبی عملے نے کیا انسان دوست کام ، ہر طرف ہورہی تعریف

    J&K News : پولیس اور ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ کے طبی عملے  نے کیا انسان دوست کام ، ہر طرف ہورہی تعریف

    J&K News : پولیس اور ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ کے طبی عملے نے کیا انسان دوست کام ، ہر طرف ہورہی تعریف

    Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر پولیس اور ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ کے طبی عملے کی کوشش سے منشیات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے والے ایک نوجوان کی جان بچائی گئی ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر پولیس اور ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ کے طبی عملے کی کوشش سے منشیات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے والے ایک نوجوان کی جان بچائی گئی ۔ پلوامہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا معاملہ ہے ، جس میں پولیس اور طبی عملے کی مشترکہ بچاو کارروائی میں نشے میں مبتلا ایک نوجواں کی جاں بچاگئی ۔ اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکواٹر پلوامہ محمد شفیع کو پلوامہ کے دیہات سے اطلاع ملی کہ ایک نوجواں پر اسرار حالت میں بے ہوش پڑا ہے ، جس کے بعد ڈی ایس پی اپنے ٹیم کے ہمراہ اس جگہ پر پہنچے جہاں نوجوان بے ہوش پڑا تھا۔

    ڈی ایس پی نے اپنے محافظوں کے ہمراہ نوجوان کو پلوامہ ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا ، جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کی حالت نازک دیکھ کر اس کو وینٹی لیٹر پر رکھ کر  علاج شروع کیا ۔ ڈاکٹر یوسف ٹاک نے کہا کہ نوجوان نے بھاری مقدار میں نشہ آور چیز کھا لی تھی ، جس کی وجہ سے اس کی حالت کافی نازک ہوگئی تھی ۔ تاہم پولیس کے ذریعہ بروقت اس کو اسپتال لانے اور پورے طبی عملے کی جانب سے نوجوان کے صحیح علاج کے سبب اب نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

    ڈاکٹر نے کہا کہ منشیات کی بری لت سے نوجوانوں کو دور رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر پلوامہ محمد شفیع نے اس سلسلہ میں کہا کہ والدین اور علما کے علاوہ سماج میں ہر شخض کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نوجوانوں پر نظر رکھیں اور انہیں منشیات جیسی بری لت سے روکنے میں اپنا اہم رول نبھائیں ۔

    قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران پولیس نے پلوامہ میں منشیات کاروبار کے خلاف کئی کاروائیاں انجام دی ہیں اور بھاری مقدار میں منشیات کو ضبط کیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: