உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K پولس کی منشیات مخالف مہم جاری، کشمیر کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح

    J&K پولس کی منشیات مخالف مہم جاری، کشمیر کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح

    J&K پولس کی منشیات مخالف مہم جاری، کشمیر کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح

    Kupwara News : کپوارہ میں پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم کے دوران منشیات کے دھندے میں ملو ث دو افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا ۔پولیس کے مطابق سمیع اللہ بخشی عرف دھن راج ساکن کپوارہ اور محمد اقبال جعفر ڈار ساکن چھلہ گنڈ ہایہامہ نوجوانوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملو ث ہیں ۔

    • Share this:
    Kupwara News : کپوارہ میں پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم کے دوران منشیات کے دھندے میں ملو ث دو افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا ۔پولیس کے مطابق سمیع اللہ بخشی عرف دھن راج ساکن کپوارہ اور محمد اقبال جعفر ڈار ساکن چھلہ گنڈ ہایہامہ نوجوانوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملو ث ہیں ۔ پولیس کے مطابق سمیع اللہ چار مجرمانہ سرگرمیوں بشمول کپوارہ قصبہ میں ہوئی چوری میں ملوث ہے ۔ دھن راج پہلے مقدمات میں ملو ث ہونے کے باجود بھی قانون کے خوف کے بغیر منشیات فروشی میں ملو ث ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال جعفر ڈار بھی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے اور اس نے پورے ضلع میں منشیات کا جال پھیلارکھا ہے اور انہیں پہلے ہی ان کیسوں کا سامنا ہے ۔

    ان دونوں کو PSA کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ، جب ایس ایس پی کپواڑہ کی طرف سے پیش کردہ ڈوزیئر پر ڈویژنل کمشنر کشمیر کی طرف سے ان کی نظر بندی کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ سمیع اللہ بخشی بدنام زمانہ دھنراج کے نام سے مشہور ہے ۔ اس کے علاوہ ایک منشیات فروش کپواڑہ قصبہ میں چوری سمیت چار دیگر مجرمانہ وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ دیگر ملزم اقبال جعفر ڈار بھی منشیات کی اسمگلنگ میں اتنا ہی گہرا ملوث ہے اور اس پر ضلع میں ڈرگز سنڈیکیٹ کا نیٹ ورک پھیلانے کا الزام ہے۔ ان دونوں کو PSA کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جب ایس ایس پی کپواڑہ کی طرف سے پیش کردہ ڈوزیئر پر ڈویژنل کمشنر کشمیر کی طرف سے ان کی نظر بندی کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

    وہیں دوسری جانب مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے  کہا کہ کپواڑہ ضلع کو منشیات سے پاک بنایاجائے  ۔تاکہ نوجوان نسل کو اس بدعت سے دور رکھا جاسکے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: