ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر: پولیس کی منشیات مخالف مہم ، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط ، ایک شخص گرفتار

Jammu and Kashmir News : پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاح ملنے پر پولیس نے کاواری آوورہ میں ایک ناکہ پر تلاشی کارروائی کے دوران ایک گاڑی میں سوار شخص سے منشیات کی ایک بھاری کھیپ ضبط کی اور ایک شخص کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر: پولیس کی منشیات مخالف مہم ، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط ، ایک شخص گرفتار
جموں و کشمیر: پولیس کی منشیات مخالف مہم ، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط ، ایک شخص گرفتار

سرینگر : جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم جاری ہے ۔ تازہ کارروائی میں شمالی کشمیر کے کپواڑہ پولیس نے لاکھوں روپے کی مالیت کی ہیروئن ضبط کرکے ایک ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاح ملنے پر پولیس نے کاواری آوورہ میں ایک ناکہ پر تلاشی کارروائی کے دوران ایک گاڑی میں سوار شخص سے منشیات کی ایک بھاری کھیپ ضبط کی اور ایک شخص کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا ۔ اگر چہ اس نے موقع پر فرار ہونے کی کوشش کی ۔ لیکن ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا ۔


تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے گیے شخص کی شناخت غلام محمد بٹ کاواری اوورہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے معاملہ کے سلسلہ میں کیس درج کر کے ابتدائی جانچ شروع کردی ہے اور گرفتار شخص سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ تاکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کو گرفتار کیا جاسکے ۔


بتادیں کہ اسے پہلے بھی کپواڑہ پولیس نے ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی اور نصف درجن افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ۔ جبکہ فوج اور پولیس نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ میں مشترکہ کارروائی میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ ضبط کرکے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا تھا ۔


پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہمیشہ اس پار منشیات بھیج کر معصوم نوجوانوں کو ملی ٹینٹ سرگرمیوں میں ملوث کرانے کی سازش رچی جارہی ہے اور منشیات کو فروخت کرکے دہشت گردوں تک روپے پہچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ تاکہ دہشت گردوں تک رقومات پہنچ سکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 12, 2021 09:13 PM IST