உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سماج  سے منشیات پر لگام لگانے کی کوششیں جاری، جموں وکشمیر پولیس نے گزشتہ دو روز میں کئی منشیات اسمگلر کو کیا گرفتار

    جموں وکشمیر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی اگر کسی بھی علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ یا دوسرے جرائم میں افراد پائیں جائیں گے تو پولیس کو فوراً ایسے افراد کی اطلاع فراہم کریں۔

    جموں وکشمیر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی اگر کسی بھی علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ یا دوسرے جرائم میں افراد پائیں جائیں گے تو پولیس کو فوراً ایسے افراد کی اطلاع فراہم کریں۔

    جموں وکشمیر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی اگر کسی بھی علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ یا دوسرے جرائم میں افراد پائیں جائیں گے تو پولیس کو فوراً ایسے افراد کی اطلاع فراہم کریں۔

    • Share this:
    سماج سے منشیات کی لعنت پر لگام لگانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس کمر کسے ہوئے ہیں اسی مہم کے تحت وسطی کشمیر کے ضلع  بڈگام کےماگام پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے نفسیاتی مادہ برآمد کیاگیا۔پولیس اسٹیشن ماگام کی پارٹی نےبٹہ پورہ کانہامہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے روکا۔ ان کی تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے ان کے قبضے سے بغیر کسی نسخے کے کنٹرولڈ ڈرگ کوڈین فاسفیٹ پر مبنی سیرپ کی ایک درجن سے زیادہ بوتلیں اور کنٹرولڈ ڈرگ کی دو سو گولیاں برآمد کیں۔منشیات فروشوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت  بٹہ پورہ کانہامہ کے عبدالمجید پنڈت  اور روشن آباد مازہامہ کے نثار احمد وانی کے طور پر ہوئی گرفتار افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن ماگام میں درج کی گئی اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    جموں وکشمیر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی اگر کسی بھی علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ یا دوسرے جرائم میں افراد پائیں جائیں گے تو پولیس کو فوراً ایسے افراد کی اطلاع فراہم کریں۔تاکہ سماج میں ایسے جرائم پیشہ افراد پر لگام لگائی جاسکے۔بڈگام پولیس نے نارکرہ بڈگام میں بھی پیٹرولنگ کے دوران  ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا۔اس کے قبضے سے کئی گرام ہیروئن اور دوسرا مواد برآمد کیاگیا۔اس کی شناخت منظور احمد بٹ جو نارکرہ بڈگام کے رہنے والے ہیں۔

    ملوث افراد کے خلاف کیس درج کیاگیا۔مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔کشمیر میں منشیات کا رجحان کافی بڑھ رہاہے اسے روکنے کی اہم ضرورت ہے۔ ماہر تعلیم پروفیسر عبد الجبار گوکہمی نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اب منشیات کا ناسور بڑھ چکا ہے والدین کو اپنے بچوں پر نگاہ رکھنی چاہیے۔اور سماج میں بیداری مہم چلانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو بچایا جاسکے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: