وادی کشمیر میں منشیات کی طرف نوجوانوں کا رجحان آئے روز بڑھتا جارہا ہے۔ اس خطرناک ناسورکوجڑ سے ختم کرنے کے لیے جموں وکشمیر پولیس کی مہم جاری ہے۔ جموں وکشمیر پولیس آئے روز مختلف مقامات پر منشیات اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں آتی ہے۔ اسی کڑی کے تحت شمالی کشمیر کے کنزر،ٹنگمرگ اور باباریشی میں پولیس کی کارروائی ہرروز جاری رہتی ہے۔کنزر پولیس نے ایسں ایچ او کنزر اطہر پرویز کی سربراہی میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت بٹہ پورہ کے مقام پر سرینگر گلمرگ ہائی وے پر ایک ناکے کے دوران پولیس کے ایک ایس پی او سمیت پانچ منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوا۔ ساتھ ہی ان کی گاڑی کو بھی ضبط کیاگیا۔
پولیس اسٹیشن کنزر میں ان منشیات اسمگلروں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہےمزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس بیان مطابق ضلع بارہمولہ میں اپریل کے رواں مہینے کے دوران انتیس منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیاہے۔ منشیات اسمگلروں کے خلاف پولیس کی یہ بڑی کامیابی مانی جاتی ہے۔ ایس ایس پی بارہمولہ رئیس بھٹ ذاتی طور پر اس لت کو ختم کرنے کے در پے ہیں اور ساتھ ہی ہر پولیس آفسر کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے حدود میں علاقے کو اس بد ترین لت سے پاک بنائے۔

وادی کشمیر میں یہ دیکھا جارہاہے کہ یہاں نوجوان نسل کا رجحان منشیات کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وادی کشمیر میں منشیات مخالف سنجیدگی کے ساتھ کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو یہاں سنگین رخ اور اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ ماہرین نے زور دیا کہ اس لت کو کسی نہ کسی طرح ختم کرناچاہے۔ ادھر گزشتہ روز اننت ناگ میں بھی زمین کے نیچے چھپائے گئے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔