بارہمولہ Terrorist Attack: لشکر طیبہ کے 4 دہشت گرد گرفتار، ایک گراؤنڈ ورکر بھی پولیس کی گرفت میں آیا
Baramula grenade attack: حکام نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے رات 8.30 بجے کے قریب کورٹ روڈ کی دکان پر گرینیڈ پھینکا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بارہمولہ کے دیوان باغ میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Baramula grenade attack: جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو لشکر طیبہ کے چار دہشت گردوں Terrorists اور ایک زمینی کارکن کو گرفتار کیا ہے۔ دہشت گردوں سے 5 پستول اور 23 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ ان دہشت گردوں نے منگل کو شراب کی دکان پر دستی بم پھینکا تھا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ اس معاملے میں کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے ٹویٹ کیا کہ بارہمولہ پولیس نے شراب کی دکان پر حملے کا معاملہ حل کر لیا ہے۔
اس معاملے میں پولیس نے چار دہشت گردوں اور ایک گراؤنڈ ورکر کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 5 پستول اور 23 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ یہ دہشت گرد ماڈیول بارہمولہ میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔ فی الحال اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ بتادیں کہ منگل کو برقع پوش دہشت گرد اور اس کے ساتھی کی جانب سے کیے گئے گرینیڈ حملے میں شراب کی دکان کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا تھا، جب کہ تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھئے: ٹیرر فنڈنگ کیس میں Yasin Malik قصوروار قرار، NIA کی خصوصی عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ
حکام نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے رات 8.30 بجے کے قریب کورٹ روڈ کی دکان پر گرینیڈ پھینکا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بارہمولہ کے دیوان باغ میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔