ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اننت ناگ میں منشیات فروشوں کے گروہ کا پولیس نے کیا پردہ فاش

پولیس نے تلکھن بجبہاڑہ کے علاقہ میں ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ایک ناکہ قائم کیا اور وہاں پر دو افراد کو دھر لیا ، جن کی تلاشی لینے پر پولیس نے ان کے پاس سے 20 کوڈیین فاسفیٹ بوتلیں برآمد کر لیں اور دونوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : اننت ناگ میں منشیات فروشوں کے گروہ کا پولیس نے کیا پردہ فاش
جموں و کشمیر : اننت ناگ میں منشیات فروشوں کے گروہ کا پولیس نے کیا پردہ فاش

جموں و کشمیر: اننت ناگ پولیس کی جانب سے منشیات مخالف کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے بجبہاڑہ پولیس نے ایک آپریشن کے دوران منشیات اسمگلروں کے ایک گینگ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ اس کارروائی کے تحت پولیس نے زیر زمین 7 فٹ کھودے گئے کھڑوں سے 1700 سے زائد کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کر کے ضبط کر لیں ۔


تفصیلات کے مطابق پولیس نے تلکھن بجبہاڑہ کے علاقہ میں ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ایک ناکہ قائم کیا اور وہاں پر دو افراد کو دھر لیا ، جن کی تلاشی لینے پر پولیس نے ان کے پاس سے 20 کوڈیین فاسفیٹ بوتلیں برآمد کر لیں اور دونوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ گرفتار شدگان کی شناخت نمبل مٹن علاقہ کے لطیف احمد شاہ اور آزاد احمد شاہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں ملزمان کو جب پولیس نے تھانہ میں مزید پوچھ گچھ کی ، تو ان کی نشاندہی پر پولیس نے تلکھن علاقے میں نارکوٹکس کی ایک بڑی کھیپ برآمد کر کے ضبط کر لی۔


پولیس نے دونوں ملزمان کی نشاندہی پر تلکھن بجبہاڑہ کے غلام  حسن ڈار کے رہائشی گھر پر چھاپہ مارا ، جس کے بعد وہاں پر تلاشی کارروائی انجام دینے کے بعد پولیس نے زمین کے اندر چھپائی گئی 1700 سے زائد کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کر کے ضبط کر لیں ۔


پولیس نے اس آپریشن کو منشیات کے خلاف جنگ میں ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہم آگے بھی جاری رکھی جائے گی اور اس غیر سماجی و غیر قانونی عمل میں ملوث ہر ایک شخص کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 08, 2021 10:17 PM IST