உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K پولیس نے منایا شہیدی دیوس، وطن پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی کیا گیا یاد

    J&K پولیس نے منایا شہیدی دیوس، وطن پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی کیا گیا یاد

    J&K پولیس نے منایا شہیدی دیوس، وطن پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی کیا گیا یاد

    Jammu and Kashmir : یوم شہدا کے موقع پر جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور وطن کی راہ میں جان نچھاور کرنے والے کی قربانیوں کو یاد کیا گیا ۔ جبکہ ایسے پولیس اہلکاروں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے وطن کی آن ، بان اور شان برقرار رکھنے کے لئے قربانیاں پیش کیں۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: یوم شہدا کے موقع پر جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور وطن کی راہ میں جان نچھاور کرنے والے کی قربانیوں کو یاد کیا گیا ۔ جبکہ ایسے پولیس اہلکاروں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے وطن کی آن ، بان اور شان برقرار رکھنے کے لئے قربانیاں پیش کیں۔ اس موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر جموں میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی اور یوم شہداء منایا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔ جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی نے پی ایچ کیو میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے میں افسران، اہلکاروں کی قیادت کی ۔

    یوم شہدا جسے "شہید دیوس" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، منانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے سینئر پولیس افسران، پولیس ہیڈ کوارٹرز، مسلح پولیس ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی آر ایف، ٹیلی کام اور آئی آر پی 18 بٹالین کے عملے کی قیادت کی ۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کے لان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پی ایچ کیو گلشن گراؤنڈ کمپلیکس جموں میں تعینات افسران اور جوانوں نے پی ایچ کیو لان میں ان شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جنہوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    شہید دیوس کو ان آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جنہوں نے مادر وطن کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اے ڈی جی ایس پی شری ایس جے ایم گیلانی، شری دانش رانا، آئی جی ایس پی شری غریب داس، پی ایچ کیو کے اے آئی ایس جی اور پی ایچ کیو اور اے پی ایچ کیو کے دیگر گزیٹیڈ افسران، دونوں ہیڈکوارٹرز کے عملے نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: