உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر پولیس کا دعویٰ- پلوامہ میں مبینہ لشکر طیبہ کا دہشت گرد گرفتار، پستول اور گولہ بارود ضبط

    جموں وکشمیر پولیس کا دعویٰ- پلوامہ میں مبینہ لشکر طیبہ کا دہشت گرد گرفتار، پستول اور گولہ بارود ضبط

    جموں وکشمیر پولیس کا دعویٰ- پلوامہ میں مبینہ لشکر طیبہ کا دہشت گرد گرفتار، پستول اور گولہ بارود ضبط

    پولیس ذرائع نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 55 آر آر، سی آر پی ایف کی 182 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کی سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ کے روز ضلع پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ایک میوہ باغ سے زندہ پکڑ لیا۔

    • Share this:

      سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں جمعے کے روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 55 آر آر، سی آر پی ایف کی 182 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کی سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ کے روز ضلع پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ایک میوہ باغ سے زندہ پکڑ لیا۔ انہوں نے گرفتار شدہ مبینہ دہشت گرد کی شناخت شمیم صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن نکلورہ کے بطور کی ہے جو لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ مبینہ دہشت گرد کی تحویل سے ایک پستول اور دیگر گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔





      دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’پلوامہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ شمیم صوف ولد غلام محمد صوفی ساکن نکلورہ پلوامہ نامی ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد ہوا ہے‘۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: