ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر پولیس کی منشیات مخالف کاروائیاں جاری کئی منشیات اسمگلر گرفتار، سوشل میڈیا پر تفتیشی ویڈیو وائرل

منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف ناکے لگائے جاتے ہیں۔ اس کڑی کےتحت شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن میں جموں وکشمیر پولیس نے زنگم پٹن کے مقام پر ایک ناکے کے دوران دو چرس اسمگلروں کو گرفتار کیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر پولیس کی منشیات مخالف کاروائیاں جاری کئی منشیات اسمگلر گرفتار، سوشل میڈیا پر تفتیشی ویڈیو وائرل
پولیس کے تفتیشی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بھی کارروائی

شمالی کشمیر میں جموں وکشمیر پولیس کی منشیات مخالف کاروائیاں جاری ہیں۔ آئے روز شمالی کشمیر میں کسی نہ کسی جگہ سے کسی نہ کسی منشیات اسمگلر کی گرفتاری کی خبر موصول ہوتی ہے۔ منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف ناکے لگائے جاتے ہیں۔ اس کڑی کےتحت شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن میں جموں وکشمیر پولیس نے زنگم پٹن کے مقام پر ایک ناکے کے دوران دو چرس اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق زنگم میں سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر ناکے کے پر دو لوگوں نے مشکوک حالت میں ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کو دیکھتے ہوئے پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں چرس اسمگلروں کو دبوچ لیا۔تلاشی کے دوران دونوں کے قبضے سے کافی مقدار میں چرس برآمد ہوا۔دونوں چرس اسمگلروں کی شناخت کریری سے تعلق رکھنے والے محمد اکرم اور خورشید احمد کے طور پر ہوئی۔دونوں کے خلاف کیس درج کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ یہ چرس اسمگلر سرینگر سے بارہمولہ کی جانب جا رہے تھے۔


یہ چرس اسمگلر نوجوانوں کو منشیات کی جانب راغب کررہے تھے ۔رواں مہینے میں پٹن پولیس کی چوتھی کاروائی ہے۔جس میں منشیات اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی نے نیوز18اردو کو بتایا کہ منشیات مخالف کاروائیاں ان کا روزانہ بنیادوں پر جاری مہم ہے اس لت سے جب تک نہ وہ علاقے کو صاف وپاک کریں گے تب تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔منشیات کے خلاف جاری مہم پر مقامی لوگ پولیس کی ستائش کررہے ہیں۔عرفان احمد نامی ایک سماجی کارکن نے نیوز18اردو کو بتایا کہ پولیس کی اس مہم پر وہ ان کی داد دیتے ہیں۔ادھر پولیس کا ایک تفتیشی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔پٹن قتل کیس معاملے میں یہ تفتیشی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو معطل کیاگیا۔


وہی بارہمولہ پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کا حکم بھی صادر کیا ہے۔ پولیسں کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں پٹن کے علاقے سے ایک شخص کے قتل کے بارے میں مطلوبہ پوچھ گچھ کا ایک ویڈیو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی حرکت انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے۔اور پولیس کے نظم وضبط کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے پٹن کے سری وارپورہ میں مارچ کے مہینے میں ایک بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ اپنے ہی شوہر کا قتل کیاتھا۔جس کو پٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں حل کرکے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا تھا۔ اس دوران تفتیش کرتے وقت کا ویڈیو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔جق دراصل پولیس کے اہلکاروں نے ہی بنایا تھا جو آج وائرل ہوا۔اس سلسلے میں ایس ایچ او پٹن کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم صادر ہواہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 23, 2021 10:48 PM IST