ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : منشیات کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون  جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 6 منشیات فروش گرفتار

Jammu and Kashmir News : جنوبی کشمیر میں منشیات کے خلاف جموں و کشمیر پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے۔ جبکہ منشیات کے خلاف اس جنگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 منشیات اسمگلروں کو الگ الگ آپریشنز کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : منشیات کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون  جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 6 منشیات فروش گرفتار
جموں و کشمیر : منشیات کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون  جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 6 منشیات فروش گرفتار

جموں و کشمیر : جنوبی کشمیر میں منشیات کے خلاف جموں و کشمیر پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے۔ جبکہ منشیات کے خلاف اس جنگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 منشیات اسمگلروں کو الگ الگ آپریشنز کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ان منشیات اسمگلروں سے بھاری مقدار میں منشیات جس میں ہیروئن، کوڈین فاسفیٹ اور سائکوٹراپک ادویات بھی شامل ہیں ، برآمد کر لی ہیں ۔ ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین کی قیادت میں جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ ضلع میں اس بدعت کے خلاف ایک منظم مہم کا آغاز کیا ہے اور گزشتہ دنوں میں درجنوں منشیات فروش پولیس کی گرفت میں آئے ہیں ۔


منشیات کی لعنت پر کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ایک تازہ آپریشن میں اننت ناگ پولیس نے منشیات کے ایک ریکیٹ کا پردہ چاک کیا اور تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بجبہاڑہ کی پولیس پارٹی نے آرونی ریلوے کراسنگ پر ایک ناکے کے دوران 21 بوتلیں کوڈین ، 144 سپاسسی پلس کیپسول اور 9 چرس لاتھیوں سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ، جن کی شناخت محمد اشرف گنائی ولد محمد اکبر گنائی ساکنہ چیروان قیموہ اورمحمد یوسف ڈار ولد خالق ڈار ساکنہ رخ مومن کے طور پر ہوئی ہے۔


اسی طرح کی ایک اور کاروائی میں پولیس تھانہ سریگفواڑہ سے منسلک پولیس پارٹی نے پوشکیری کراسنگ پر ایک ناکہ قائم کیا اور ایک شخص کی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے کئی کوڈین فاسفیٹ بوتلیں برآمد کر کے ضبط کر لی ۔ شخص کی شناخت شبروز احمد وانی ولد ، رحمان وانی ساکنہ پوشکیری کے طور پر کی گئی ہے اور اس کو موقع پر ہی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اسے قبل صدر تھانہ اننت ناگ سے منسلک پولیس پارٹی نے کھنہ بل میں ایک شخص کو 10 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ۔ گرفتار شخص کی شناخت زاہد فاروق ولد ، فاروق احمد ڈار ساکنہ بیٹنگو اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے ۔


پولیس کے مطابق یہ آپریشن ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر انجام دیا گیا تھا اور یہ اننت ناگ پولیس کی جانب سے منشیات کے ناجائز استعمال اور منشیات کی تیاری کے خلاف جدوجہد کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران اننت ناگ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے سائیکو ٹروپک مادہ برآمد کیا ہے۔

تھانہ اننت ناگ کے عہدیداروں نے پیٹھ بگ دیالگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران الطاف احمد گنائی ، ولد، گل محمد گنائی ساکنہ سچن دیالگام کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے الپرسیف کی 120 ٹیبلیٹس، پروکسول کے 88 کیپسول اور انکسٹ کی 45 ٹیبلیٹ برآمد کیں۔ پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی ایک اور پولیس پارٹی نے کے پی روڈ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو 18 کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں ، 9 ویلسیریکس بوتلیں اور 5500 روپے نقدی سمیت پکڑا۔ ملزم کی شناخت منظور احمد خان ، ولد غلام محمد خان ساکن گوپال پورہ مٹن کے نام سے ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں متعلقہ قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت بالترتیب 2021 کی ایف آئی آر نمبر 93 اور 94 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کمیونٹی ممبران سے پولیس نے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف مستقل کارروائیوں سے برادری کے ممبروں کو یہ یقین دہانی کرنی چاہئے کہ پولیس اہلکار معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ، جس کے لئے سماج کے ہر طبقے کا تعاون ضروری ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 16, 2021 09:58 PM IST