ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب تشویش کی لہر، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف جموں وکشمیر پولیس نے کسے شکنجے

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف شکنجے کس لئے۔ اس مہم کے دوران جموں وکشمیر پولیس نے کنزر علاقے میں ماسک نہ پہننے پر گزشتہ دو دنوں میں قریباً تیس ہزار روپیے بطور جرمانہ عائد کئے۔

  • Share this:
کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب تشویش کی لہر، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف جموں وکشمیر پولیس نے کسے شکنجے
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف شکنجے کس لئے۔ اس مہم کے دوران جموں وکشمیر پولیس نے کنزر علاقے میں ماسک نہ پہننے پر گزشتہ دو دنوں میں قریباً تیس ہزار روپیے بطور جرمانہ عائد کئے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ کافی فکر مند نظر آرہی ہے۔وادی کشمیر میں انتظامیہ جن میں جموں وکشمیر پولیس اورسیول انتظامیہ کی ٹیمیں لوگوں کےکورونا وائرس سے بچنے کے لیے سخت تیور دکھائی دیتےہیں۔ اسی کڑی کےتحت شمالی کشمیر کے کنزر میں پولیس نےایس ایچ او کنزر کی سربراہی میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف شکنجے کس لئے۔ اس مہم کے دوران جموں وکشمیر پولیس نے کنزر علاقے میں ماسک نہ پہننے پر گزشتہ دو دنوں میں قریباً تیس ہزار روپیے بطور جرمانہ عائد کئے۔


ایس ایچ او کنزر اور ان کی ٹیم سرینگر گلمرگ ہائی اور دیگر مقامات پر ماسک کے بغیر لوگوں کو موقع پر ہی جرمانہ عائد کیاہے۔ گلمرگ جانے والے سیاحوں کوبھی بغیر ماسک کے جرمانہ عائد کیا جاتاہے۔ایس ایچ او کنزر کے مطابق ایک روز میں تین سو لوگوں کا بغیر ماسک کے جرمانہ وصول کیا گیا۔ جموں و کشمیر پولیس کنزر اور ٹنگمرگ میں لوگوں کو لوڈ اسپیکر کے ذریعے سے کورونا وائرس سے بچنے ، ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے سلسلے میں آگاہ کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات سامنے آرہے ہیں۔




اس کی روک تھام کے لیے ہر ایک کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت ضرورت ہے۔ادھر وسطی ضلع بڈگام کے ماگام میں تحصیلدار ماگام کی سر براہی میں میونسپل کمیٹی ماگام اورتحصیل آفس ماگام کی ٹیم نے مشترکہ طور پر ماگام مارکٹ میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا جارہاہے۔تحصیلدار نےماگام مارکیٹ میں ماسک کے بغیر راہگیروں،گاڑیوں میں سوار لوگوں کو موقع پر ہی جرمانہ وصول کیا۔تحصیلدار ماگام نے کہاکہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ماسک اور سماجی دوری کا کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے لوگوں کو مطلع کیا کہ وہ گھروں سے ماسک پہن کر باہر آئیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بھی نیوز18اردو کے ذریعے سے لوگوں کو مطلع کیا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی شدت اختیار کرےگی ۔انہوں نے کہاکہ اگر لوگوں نے احتیاط نہیں کیاتواموات کا سلسلہ بھی بڑھ سکتاہے۔اسی لیے لوگوں اپنی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ رہنا چاہیے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 31, 2021 08:19 PM IST