உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: پلوامہ میں پولیس کو ملی منشیات کے کاروبار کے خلاف بڑی کامیابی

     جموں وکشمیرکے پلوامہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے بین ضلعی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ تین اسمگلر گرفتار کئے گئے ہیں۔ بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔

    • Share this:
    پلوامہ: جموں وکشمیرکے پلوامہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے بین ضلعی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ تین اسمگلر گرفتار کئے گئے ہیں۔ بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پلوامہ کےگاؤں نونگری چندگام میں ایک منشیات اسمگلر کے گھر سے 5 کلو چرس اور15کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا ہے۔
    تھانہ لیتر پولیس کو ملنے والی مخصوص اطلاع پر ولی محمد ملک کے داماد غلام محمد ملک ساکنہ نونگری چندگام منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور اس نے اپنے گھر میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء کو ذخیرہ کرکے چھپا رکھا ہے۔
    اس پر تھانہ لیترکی پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ لاسی پورہ پلوامہ کی موجودگی میں مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے مذکورہ مکان سے 5 کلو گرام چرس اور 15 کلو پوست کا بھوسا برآمد کیا اور موقع پر ہی تین منشیات سمگلروں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت 1. مشتاق احمد لون ولد ولی محمد ساکنہ فیروز پور رفیع آباد سوپور۔ 2. غلام محی الدین بھٹ ساکنہ کلہ پورہ لیدر مڈ 3.عبدالحد گنایی ساکنہ ٹہاب پلوامہ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 54/2022 U/S 8/15, 20 NDPS ایکٹ پولیس اسٹیشن لیتر میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔ کیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید برآمدگی اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائےجانے والے افراد کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: