ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ہوشیار ! جموں و کشمیر پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھنے کیلئے اب اپنایا یہ نیا طریقہ ، ہوگی سخت کارروائی

  • Share this:
ہوشیار ! جموں و کشمیر پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھنے کیلئے اب اپنایا یہ نیا طریقہ ، ہوگی سخت کارروائی
ہوشیار ! جموں و کشمیر پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھنے کیلئے اب اپنایا یہ نیا طریقہ ، ہوگی سخت کارروائی

ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ میں جموں وکشمیر پولیس نے ریڈزون  قراردئے گئے علاقہ جات میں لوگوں کی نقل وحمل کو روکنے اور ان پرکڑی نگاہ رکھنے کی غرض سے ڈرون کیمرے کا استعمال شروع کردیا ہے۔ ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم کی ہدایت پر ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق اور ایس ایچ او ٹنگمرگ بشارت علی کی نگرانی میں ٹنگمرگ کے ریڈ زون والے علاقوں خاص کر سب سے زیادہ متاثر سُلندہ اورکٹی پورہ گاوں میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا ۔ اگرچہ لاک ڈاون گزشتہ کئی دنوں سےجاری ہے ، تاہم پیرکو پولیس نے لاک ڈاون پرمزید نظر رکھنے کیلئے ڈرون استعمال میں لایا اور ڈرون سے کھینچی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی ایس ڈی پی او ٹنگمرگ نے فیس بک پر شیئر کیں ۔


یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ حلقہ انتخاب گلمرگ کے سُلندہ اور کٹی پورہ گاوں میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے کے بعد انتظامیہ نے ان دیہات کو ریڈ زون جبکہ آس پاس کی دیگربستیوں کو بفر زون میں رکھا ہے۔ نیوز 18 اردو کےساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق نے واضح کیا کہ جو بھی لاک ڈون کی خلاف ورزی کرے گا ، اس کے خلاف سخت قانونی  کارروائی کی جائےگی ۔


سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے سے لیکر سیاحتی مقام گلمرگ تک جگہ جگہ پولیس اوردیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ناکے لگے ہیں ، کسی کو بھی سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ پولیس لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ لوگوں کو آگاہ کررہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں ۔ ادھر جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ڈپٹی کمشنروں اورضلع پولیس سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں تمام ریڈ زونوں میں پابندیوں کا سلسلہ سختی سے جاری رکھیں ۔

First published: Apr 13, 2020 06:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading