ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

منشیات کے خلاف جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر چھیڑی مہم، کئی منشیات اسمگلر گرفتار

ہر دن جگہ جگہ منشیات اسمگلروں کو پکڑنے کی غرض سے خصوصی ناکے لگائے جاتے ہیں اور مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس چھاپہ مار کاروائیاں بھی انجام دیتی ہے۔

  • Share this:
منشیات کے خلاف جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر چھیڑی مہم، کئی منشیات اسمگلر گرفتار
منشیات کے خلاف جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر چھیڑی مہم، پچھلے کئی روز سے کئی منشیات اسمگلر گرفتار

سری نگر۔ وادی کشمیر میں منشیات مخالف کاروائی جاری ہے۔ آئے روز منشیات اسمگلر پولیس کی گرفت میں آتے ہیں۔ منشیات کے خلاف جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر  مہم چھیڑ رکھی ہے۔ ہر دن جگہ جگہ منشیات اسمگلروں کو پکڑنے کی غرض سے خصوصی ناکے لگائے جاتے ہیں اور مصدقہ اطلاع ملنے پر  پولیس چھاپہ مار کاروائیاں بھی انجام  دیتی ہے۔


وادی کشمیر میں ایک پہلو یہ بھی ہے کہ یہاں نوجوانوں میں منشیات کی جانب بڑھتا ہوا رجحان نظر آرہا ہے ۔جس کی روک تھام کے لئے پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ پولیس کی جانب سے سماج کے ہر فرد پر ذمہ داری کا یہ احساس دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ پچھلے کئی روز سے ضلع بارہمولہ اور ضلع بڈگام کے کھاگ ،بیروہ ،ماگام ،پٹن ۔کنزر اور ٹنگمرگ  پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں ناکے اور چھاپہ ماری کے دوران بہت سے منشیات اسمگلر وں کو گرفتار  کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی نشیلی ادویات برآمد ہوئی ہیں۔ پچھلے چند روز سے وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ پولیس اسٹیشن نے اہم کاروائی کرتے ہوئے آدھا درجن منشیات اسمگلروں کو  گرفتار کیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور دوسری نشیلی ادویات برآمد کی گئیں۔


ٹنگمرگ پولیس نے بھی گزشتہ روز سے کئی منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے ۔گرفتار شدہ اسمگلروں کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنو ں میں مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آ ر درج کئے گئے ہیں۔ بہت سے اسمگلروں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے کاروائی کرتے  ہوئے مطلوب اسمگلرو ں کو گرفتار  کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی۔


وادی کشمیر میں نوجوانوں کے منشیات کی جانب بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس اب جگہ جگہ پولیس تھانوں اور  پولیس پوسٹس میں  سماج کے معزز شہریوں کے ساتھ بہتر تال میل بنا کر انہیں  اس منشیات کی لت کو ختم کرنے میں تعاون دینے کے لئے میٹنگیں منعقد کر رہی ہے اور لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا جاتا ہے ۔ لوگوں کے درپیش مسائل بھی سنے جاتے ہیں ۔ پولیس عوام کو  منشیات کی لت کو جڑ ے سے اکھاڑ پھینکے میں تعاون کی اپیل کرتی ہے۔ لاک ڈاون کے دوران بھی یہ اسمگلر  بلاخوف اپنا کام انجام دے رہے ہیں ۔یہ اسمگلر نوجوانوں کو اس بُری لت کی جانب دکھیل دے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے  نوجوانوں کی رہنمائی بھی کی جاتی ہے اور انہیں ذہنی طور پر منشیات سے دور رہنے کی نصیحت اور کونسلنگ بھی کی جاتی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 14, 2020 03:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading