ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سب انسپکٹر وسیم احمد نے اس طرح بچائی بیہوش شخص کی جان ، ہر طرف ہورہی تعریف

Jammu and Kashmir Viral News : جواہر ٹنل پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر وسیم احمد کی سوجھ بوجھ اور بروقت طبی مدد سے ایک شخص کی جان بچ گئی ، جس کا ویڈیو ضلع رامبن سمیت جموں و کشمیر میں سوشل میڈیا سائٹس پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : سب انسپکٹر وسیم احمد نے اس طرح بچائی بیہوش شخص کی جان ، ہر طرف ہورہی تعریف
جموں و کشمیر : سب انسپکٹر وسیم احمد نے اس طرح بچائی بیہوش شخص کی جان ، ہر طرف ہورہی تعریف

پولیس کی بہادری کی قصے و داستانیں ہم سنتے آئے ہیں ۔ تاہم جواہر ٹنل پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر وسیم احمد کی سوجھ بوجھ اور بروقت طبی مدد سے ایک شخص کی جان بچ گئی ، جس کا ویڈیو ضلع رامبن سمیت جموں و کشمیر میں سوشل میڈیا سائٹس پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ یہ معاملہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا ، جب ایک ٹرک کنڈکٹر بانیہال ٹٹھارعلاقہ میں راشن و سبزی خریدنے کیلئے پہنچا اور اچانک دل کا دودہ پڑنے سے وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا ۔ جیسے ہی اس کی خبر ٹریفک جام کو کھلوانے کیلئے وہاں موجود سب انسپکٹر وسیم احمد کو ملی تو وہ فورا جائے واقعہ پر پہنچ گئے ۔


انہوں نے مریض کی حالت دیکھی اور پھر سی پی آر کے ذریعہ بے ہوش شخص کی مدد کی ، جس کے بعد چند ہی منٹوں میں اس شخص کو ہوش آنے لگا ۔ بعد ازاں وسیم احمد نے خود اپنی گاڑی میں مریض کو بیٹھا کر سب ضلع اسپتال بانیہال پہنچایا ، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں اس کا علاج کیا گیا ۔


ڈاکٹروں اور مقامی لوگوں نے پولیس انسپکٹر وسیم احمد کے اس کام کی ستائش کی کہ بروقت کئے سی پی آر سے اس شخص کی جان بچ گئی ۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر جم کر وائرل ہورہی ہے اور ہر کوئی وسیم احمد کی جم کر تعریف کررہا ہے ۔


ادھر وزیر مملکت برائے پی ایم او نے بھی پولیس افسر کی اس بہادری کی  ستائش کی ہے ۔ واقعی جموں و کشمیر پولیس کے جوان اپنی بیش بہا خدمات کیلئے اپنی مثال آپ ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 25, 2020 11:37 PM IST