ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بڑی خبر! پاکستان کی جانب سے کشمیر میں بڑی مقدار میں بھیجا جارہا منشیات، LOC کے نزدیک 60 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط

منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے کپواڑہ پولس نےلائن آف کنٹرول LOC پر ایک بڑی کاروائی انجام دی ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر! پاکستان کی جانب سے کشمیر میں بڑی مقدار میں بھیجا جارہا منشیات، LOC کے نزدیک 60 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط
کپواڑہ پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی

کپواڑہ پولس کی لائن آف کنٹرول LOC کے نزدیک آپریشن کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایل او سی کے نزدیک پولیس نے 60 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے کپواڑہ پولس نےلائن آف کنٹرول LOC پر ایک بڑی کاروائی انجام دی ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر پنجتارہ گاوں میں ساٹھ کروڑ روپے مالیت کی کا ہیروئن ضبط کی گئی ہے اور اس کاروائی میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی پہچان مختار حسین شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکراورتی نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران اسے ایک بڑی کاروائی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لگاتار جموں کشمیر میں منشیات بھیج کر معصوم نوجوانوں کو ملیٹنٹ سرگرمیوں میں ملوث کرنا چاہتا ہے لیکن جموں کشمیر پولیس لگاتار پاکستان کی ان منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور پاکستان کو اپنے منصوبوں میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا ۔


ایس پی کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں تاکہ پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکے۔ اس موقع پر پرس کانفرنس میں ڈی ایس پی کپواڑہ ایس ایچ او کرناہ مدثر احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی کپواڑہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بیٹھے میلیٹنت سربراہ کشمیر میں منشیات کو نوجوانوں تک پہچانے اور اسے کشمیر میں ملیٹنٹسی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو میلٹنسی میں دھکیل دیا جائے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 08, 2021 06:06 PM IST