بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کو بازیاب کرایا اور اس کے اغوا کار کو دہلی سے گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ پولیس اسٹیشن بیروہ کو بیروہ کے چیک مارگ کے ایک رہائشی کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ اس کی نابالغ بیٹی جس کی عمر تقریباً 16 سال ہے، جو 28 نومبر سے لاپتہ ہے اور غالباً اسے کچھ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ اس اطلاع پر پولیس اسٹیشن بیروہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔
پولیس کے مطابق، اس معاملے کو لے کر کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جس دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کو شہید گنج سری نگر کے راحیل احمد وانی نے اغوا کرکے دہلی پہنچایا۔ اغوا شدہ نابالغ لڑکی کی بازیابی کے لیے پولیس افسران کی ایک ٹیم جن میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل تھیں کو دہلی روانہ کیا گیا۔ جہاں کراٹا 87 قرول باغ دہلی سے راحل احمد وانی کے قبضے سے مغوی لڑکی کو برآمد کیا گیا۔ ملزم اغوا کار کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بیروہ بڈگام پہنچایا گیا، جہاں وہ زیر حراست ہے۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کو بازیاب کرایا اور اس کے اغوا کار کو دہلی سے گرفتار کیا۔
پولیس نے تمام طبی اور قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ لوگوں نے بیروہ پولیس کی ستائش کی۔ دوسری جانب، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن میں گزشتہ نماز جمعہ کے دوران ایک دوکان سے نقدی رقومات لوٹنے والے چوروں کے گروہ کو پٹن پولیس نے چند ہی گھنٹوں کے اندر اندر ضلع کپواڑہ سے ان کی شناخت کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بھٹ کی نگرانی میں اور ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز اور ایس ایچ او پٹن نثار احمد کی انتھک کوششوں سے ان چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
پٹن پولیس نے تکنیکی مدد سے چند گھنٹوں کے اندر کپواڑہ سے شناخت کر کے ان چوروں کو گرفتار کرلیا۔ پٹن کے مقامی لوگوں اور تاجروں نے پٹن پولیس کی سراہانا کی۔ دوسری جانب پولیس نے ایک بار پھر تمام تاجروں اور شاپنگ کمپلیکس کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے کاروباری اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگائیں، جس سے انہیں اپنی جائیداد کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔