ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر پولیس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری، اب اٹھایا یہ بڑا قدم

گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے دیگر سیکورٹی فورسز اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر میں پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لئے اسپانسرڈ دہشت گردی کا جم کر مقابلہ کیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر پولیس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری، اب اٹھایا یہ بڑا قدم
جموں و کشمیر پولیس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری، اب اٹھایا یہ بڑا قدم

جموں و کشمیر : جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ ، (یو اے پی اے) کے سیکشن کے تحت ملے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کیلئے پانچ گاڑیوں کو ضبط کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلہ میں باضابطہ طور پر جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر سے ایک حکم نامہ بھی صادر ہوا ہے ۔


جموں وکشمیر پولیس نے پانچ گاڑیوں کو ضبط کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس میں ایک مہندرا بولیرو ، ایک آٹو لوڈ کیریئر ، ایک ایون کار ، ایک تویرا اور ایک ٹرک شامل ہے ۔ اس اجازت نامے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں کی سرگرمیوں کو برقرار رکھا جاسکے ۔ پولیس کے مطابق یہ گاڑیاں اسلحہ و گولہ بارود کی نقل و حمل اور دہشت گردوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے استعمال کی گئیں۔


سال 2021 میں اب تک پی ایچ کیو نے پندرہ گاڑیاں ضبط کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس میں 10 چار پہیہ گاڑیاں اور 5 دو پہیہ گاڑیاں شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق قبضہ کی اجازت دفعہ 25 غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت حاصل کی جاچکی ہے ۔ دفعہ 25 غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 بعض افراد اور انجمنوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ، اور دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے اور اس سے وابستہ امور کے لئے زیادہ مؤثر روک تھام کا بندوبست کرتی ہے۔


گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے دیگر سیکورٹی فورسز اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر میں پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لئے اسپانسرڈ دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے ۔ پچھلے سال ہی انسداد دہشت گردی کی مستقل کاروائیوں میں 255 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا تھا جبکہ 299 دہشت گرد اور ان کے معاونین بھی گرفتار ہوئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 05, 2021 08:58 PM IST