ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : پولیس کی منشیات مخالف مہم  ، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط ، ایک شخص گرفتار

Jammu and Kashmir News : پولیس کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کالجوں اور اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں منشیات تقسیم کرتے ہیں اور ان معصوم بچوں کے مستقبل کو تباہ کرتے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : پولیس کی منشیات مخالف مہم  ، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط ، ایک شخص گرفتار
جموں و کشمیر : پولیس کی منشیات مخالف مہم  ، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط ، ایک شخص گرفتار

سرینگر : جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم جاری ہے ۔ تازہ کارروائی میں شمالی کشمیر کے ہندوارہ پولیس نے لاکھوں روپے کی ہیروئن ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاح ملنے پر پولیس نے مزگام میں ایک ناکہ کے دوران  تلاشی کارروائی کے دوران منشیات کی ایک بھاری کھیپ ضبط کی اور ایک شخص کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے گیے شخص کی پہچان فرید احمد  کے طور پر ہوئی ۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے شخص سے پوچھ تاچھ کرکے مزید افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ۔ تاکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے ۔


پولیس کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کالجوں اور اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں منشیات تقسیم کرتے ہیں اور ان معصوم بچوں کے مستقبل کو تباہ کرتے ہیں ۔ اسکولی بچے معصوم ہوتے ہیں اور انہیں کہاں پتا ہوتا ہے کہ اک بار منشیات کو ہاتھ لگانے سے ان کی اچھی خاصی زندگی تباہ ہوجائے گی ، اس لئے پولیس اس دھندے میں ملوث افراد کا قافیہ تنگ کررہی ہے۔ تاکہ منشیات کے بڑھتا پھیلاو کو ختم کیا جائے ۔ وادی کے نوجوان جرائم کے بدلے اپنے بہتر اور تابناک مستقبل کیلئے کام کررہیں ۔تاکہ آنے والے وقت میں وہ ملک میں تعلیم کے ذریعہ اپنا نام کما سکیں اور ان خرافات سے دور رہیں ۔


اسے پہلے بھی کپواڑہ پولس نے ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی اور نصف درجن افراد کی گرفتاری عمل میں لائی تھی ۔ جبکہ فوج اور پولیس نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ میں مشترکہ کارروائی میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ ضبط کرکے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا تھا ۔


پولس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہمیشہ اس پار منشیات بھیج کر معصوم نوجوانوں کو ملیٹنٹ سرگرمیوں میں ملوث کرانے کی سازش رچی جارہی ہے اور منشیات کو فروخت کرکے دہشت گردوں تک روپے پہنچانے کی کوشش کی جانب رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 27, 2021 07:37 PM IST