உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر: اکھنور سیکٹر میں سکیورٹی فوسز نے مار گرایا ڈرون، 5 کلو گرام IED  برآمد

     اکھنور سیکٹر ( Akhnoor Sector) میں ایک ڈرون  (Drone) کو مار گرایا۔ جموں۔کشمیر پولیس کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے بعد ڈرون زمین پر گر پڑا۔ ڈرون سے پولیس نے پانچ کلو گرام IED  برآمد کیا ہے۔

    • Share this:
      جموں۔ کشمیر میں ڈرون دکھائی دینے کا معاملہ مسلسل بڑتھا جا رہا ہے۔ جموں۔کشمیر میں جمعے کی صبح ہندستانی سکیورٹی فورسز کو اس وقت بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب انہوں نے اکھنور سیکٹر ( Akhnoor Sector) میں ایک ڈرون  (Drone) کو مار گرایا۔ جموں۔کشمیر پولیس کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے بعد ڈرون زمین پر گر پڑا۔ ڈرون سے پولیس نے پانچ کلو گرام IED  برآمد کیا ہے۔

      27 جون کو جموں و کشمیر میں ہندوستانی فضائیہ کے اسٹیشن پر حملہ کرنے کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا گیا تھا۔ تب سے ہی ڈرونز بارڈر پر مستقل طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ جمعہ کی صبح اکھنور سیکٹر میں ڈرون طیارے اڑاتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ اس کے بعد جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ڈرون زمین پر گر گیا۔

      اب تک کی معلومات کے مطابق  ڈرون سے 5 کلوگرام آئی ای ڈی برآمد ہوئی ہے۔ یہ آئی ای ڈی دہشت گردوں کو پہنچایا جانا تھا  لیکن اس سے پہلے سیکیورٹی فورسز کی نگاہیں اس پر پڑ گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ڈرون بین الاقوامی سرحد سے 8 کلومیٹر اندر ملا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: