جموں و کشمیر پولیس ایس آئی بھرتی گھوٹالہ: سی بی آئی نے 24 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
سی بی آئی نے کہا کہ ریواڑی کے یتن یادو نے اوکھلا میں مقیم پرنٹنگ پریس کے ملازم پردیپ کمار کٹیار کے ذریعے سوالنامہ حاصل کیا تھا۔ (فائل فوٹو)
جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے جموں کشمیر پولیس سب انسپکٹر کے امتحان کا سوالنامہ لیک ہوا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ امیدواروں کو سوال پرچہ 30-20 لاکھ روپے میں ببجھا گیا، اس معاملے میں سی بی آئی نے 24 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ درج کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ سی بی آئی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منعقدہ پولیس سب انسپکٹر بھرتی کے امتحان کا سوالنامہ مبینہ طور پر لیک کرنے کے الزام میں 24 افراد بشمول ایک سابق بی ایس ایف کمانڈنٹ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
جموں کی ایک خصوصی عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کہا کہ ریواڑی کے یتن یادو نے اوکھلا میں مقیم پرنٹنگ پریس کے ملازم پردیپ کمار کٹیار کے ذریعے سوالنامہ حاصل کیا تھا۔
یادو نے کچھ دلال، جموں و کشمیر پولیس کے افسر اور مرکزی نیم فوجی دستوں کی ایک نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس سب انسپکڑر میں 1200 آسامیوں کی بھرتی کے لیے خواہشمند امیدواروں کو نشانہ بنایا اور ان کو بھرتی میں منتخب ہونے کے لیے فی امیدوار 20-30 لاکھ روپے بطور رشوت لیے گئے اور ان کو امتحان سے پہلے ہی سوالنامہ دیا گیا تھا۔
Published by:Faheem Mir
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔