உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: سری نگر میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کا گولی مار کر قتل کردیا

    سری نگر میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کا گولی مار کر قتل کردیا

    سری نگر میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کا گولی مار کر قتل کردیا

    جموں وکشمیر میں دہشت گردوں نے پھر پولیس کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ اتوار دیر شام سری نگر کے بٹمالو علاقے میں دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کی گولی مار قتل کر دیا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں دہشت گردوں نے پھر پولیس کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ اتوار دیر شام سری نگر کے بٹمالو علاقے میں دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کی گولی مار قتل کر دیا ہے۔ دہشت گرد اس حادثہ کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کے بعد پورے علاقے کو گھیرلیا گیا ہے۔

      دہشت گردوں کی تلاش میں پورے علاقے میں مقامی پولیس اور فوج کے ذریعہ سرچ مہم چلائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں فوج کی کارروائی سے گھبرائے دہشت گرد عام شہریوں، پولیس اور فوج کے جوانوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔ دو دن پہلے ہی دہشت گردوں نے سری نگر میں ایس کے آئی ایم ایس میڈیکل کالج کے باہر دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کی۔

      اس حادثہ کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ دہشت گردوں کی فائرنگ میں سیکورٹی اہلکار کے کسی بھی جوان کو نقصان نہیں پہنچا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: