جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ پونچھ میں گزشتہ ہفتے حملہ کرنے کی دہشت گردانہ سازش کا پردہ فاش کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں 6 مقامی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان دہشت گردوں نے پاکستان سے ڈرون کے ذریعے لائے گئے دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے کہا کہ 20 اپریل کا حملہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا جسے 3 سے 5 دہشت گردوں نے انجام دیا تھا۔ دہشت گردوں نے پہلے علاقے کا معائنہ کیا، علاقے کو سمجھا اور پھر حملے کی جگہ کا انتخاب کیا۔
ڈی جی پی نے کہا کہ اب تک 200 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور حملے میں ملوث دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ راجوری ضلع کے دورے کے دوران ڈی جی پی نے کہا، '6 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کو اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، پناہ گاہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے رہنمائی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تفتیش کے دوران سراغ مل رہے ہیں۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔
ایسے واقعات مقامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ، جنہوں نے برف سے ڈھکے پیر پنجال پہاڑوں کے دامن میں درہل اور دور دراز کے بدھ خاناری علاقے کا دورہ کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے واقعات مقامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، 'اس میں ایک پورا ماڈیول بے نقاب ہوا ہے۔ وہ پچھلے 2 سے 3 ماہ سے انہیں مدد دے رہے تھے۔ نثار نامی ایک مقامی شخص اور اس کے خاندان کو کھانے سے لے کر رہائش تک ہر طرح کی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔ دھماکہ خیز مواد ڈرون کے ذریعے پاکستان سے آیا تھا۔ انہوں نے اسلحہ اٹھایا اور دہشت گردوں کو فراہم کیا۔ اس میں اسلحہ، دستی بم اور گولہ بارود شامل تھے۔ سیکورٹی فورسز مزید مقامی سطح پر مدد کی تلاش میں ہیں۔
نفرت انگیز تقریر پر سپریم کورٹ کاسخت موقف، ریاستوں کو ہدایات، مذہب کو دیکھے بغیر درج کریں FIRایتھلیٹوں کو سڑکوں پر دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، پہلوانوں کی حمایت میں اترے نیرج چوپڑا، اور۔۔۔ڈی جی پی نے کہا، 'وہ اس پر مضبوطی سے کام کریں گے۔ دہشت گرد جنگلات کے قریب جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں، جہاں انہیں مقامی لوگوں کی حمایت حاصل ہوتی ہے اور جنگلوں میں فرار ہونے کا راستہ بھی ہوتا ہے۔ ماڈیول کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ نثار کافی عرصے سے دہشت گرد رہا ہے۔ وہ 1990 کی دہائی میں لشکر طیبہ کے ایک پاکستانی نژاد کمانڈر کے معاون کے طور پر کام کر رہا تھا۔ وہ ہمارے رڈار پر تھا۔ ہم نے اسے پہلے بھی دو تین بار پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا۔
ڈی جی پی نے کہا، ' پاکستان سے دہشت گرد آتے ہیں۔ وہ کئی مہینوں تک یہاں رہتے ہیں۔ وہ جاسوسی کرتے ہیں اور ایسی سرگرمیاں کرتے ہیں۔ ہم پہلے بھی ان میں سے کئی کو مار چکے ہیں۔ ایک وقت میں دو سے چار ایسے دہشت گرد سرگرم رہتے ہیں۔ چائنیز اسٹیل کور بلٹ کے استعمال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈھنگری کیس میں بھی استعمال ہوا تھا۔ دہشت گرد ایسے حملوں کے لیے بہتر طور پر تیار ہوتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔